ETV Bharat / sports

Kolkata Knight Riders vs Mumbai Indians: سوریہ کمار، پولارڈ کی طوفانی اننگزسے ممبئی کے 161 رن - آئی پی ایل کی خبر

سوریہ کمار یادو (52) اور کیرون پولارڈ (22) کی دھماکے دار اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو یہاں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 2022 آئی پی ایل کے 14ویں میچ میں مقررہ 20 اووروں میں چار وکٹ پر 161 رنزکا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔

Kolkata Knight Riders vs Mumbai Indians
سوریہ کمار، پولارڈ کی طوفانی اننگزسے ممبئی کے 161 رن
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 11:44 AM IST

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی ممبئی کی رفتار کچھ سست تھی۔ اس نے کپتان روہت شرما سمیت اپنی ابتدائی وکٹیں بھی گنوا دیں، لیکن پھر سوریہ کمار اور پولارڈ کے طوفان نے کولکاتہ کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑادیں۔ دونوں بلے بازوں نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے ٹیم کو 161 رنز کے چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:

IPL 2022: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

سوریہ کمار نے 36 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے، جبکہ پولارڈ نے آخرمیں محض پانچ گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ نوجوان بلے باز تلک ورما نے بھی 27 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رن کاتعاون کیا۔ آئی پی ایل کا پہلا میچ کھیلنے والے ایک اور نوجوان بلے باز جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس نے بھی 19 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ کولکاتہ کی جانب سے پیٹ کمنز نے چار اوورز میں 49 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ امیش یادو اور ورون چکرورتی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.