عدالت عظمیٰ نے جسٹس پی ایس نرسمہا کی جانب سے معاملے میں اپنی رپورٹ درج نہ کرنے اور اس کے لیے اضافی وقت کےمطالبے کے بعد یہ اعلان کیا۔
جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جج ونیت سرن کی دو رکنی بینچ بی سی سی آئی کی ایک درخواست پر سماعت کررہی ہے جس میں عہدیداروں کے لیے کولنگ آف پیریڈ (تین سال تک عہدے پر برقراررہنا) کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ لوڈھا کمیٹی کی سفارش کی بنیادپر سپریم کورٹ کے ذریعہ منظور شدہ آئین کے مطابق ایک افسرکے عہدہ پر 6 سال کے بعد تین سال کولنگ آف لازمی ہے چاہے وہ ریاستی سطح پر ہو یا بی سی سی آئی میں۔
یہ معاملہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جئے شاہ کے عہدے پر بنے رہنے سے متعلق ہے جنہوں نے اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے عدالت میں درخواست دی ہے۔ ان دونوں نے متعلقہ ریاستی ایسوسی ایشنز بنگال اور گجرات میں 6 برس مکمل کر لیے ہیں۔