ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے نیلامی 19 دسمبر سے

IPL 14th Mini Auction انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے منگل کو دبئی میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ خواتین پریمیر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے نیلامی 19 دسمبر سے
آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے نیلامی 19 دسمبر سے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 6:08 PM IST

دبئی: بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس سال کی نیلامی کے لیے کل 1166 کھلاڑیوں نے اپنا اندراج کرایا تھا، جن میں سے 333 کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں 214 ہندوستانی اور 119 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ 116 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے جبکہ 215 کھلاڑی ان کیپڈ نہیں ہیں۔ دو کھلاڑی ایسوسی ایٹ ممالک سے بھی ہیں۔ اس نیلامی کے ذریعے 10 ٹیموں میں کل ملاکر 77 کھلاڑی لیے جائیں گے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے 30 جگہیں مختص ہیں۔ یہ ایک چھوٹی سی نیلامی ہے۔ اس کے بعد اگلے سال ایک بڑی نیلامی ہوگی، جس میں آئی پی ایل 2025 کے لیے ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

حال ہی میں گجرات ٹائٹنز نے ہاردک پانڈیا کو خرید کر ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ گجرات کے پاس سب سے زیادہ 38.15 کروڑ روپے ہیں، جس میں انہیں دو غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت ٹیم میں کل آٹھ جگہیں بھرنی ہیں۔

آئی پی ایل کی دوسری نئی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کے پاس 13.15 کروڑ روپے ہیں اور اسے دو غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت کل چھ جگہیں بھرنی ہیں۔ اس نیلامی میں زیادہ سے زیادہ 262.95 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکتے ہیں۔ 333 کھلاڑیوں کو 19 مختلف سیٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں بلے بازوں، آل راؤنڈرز، فاسٹ باؤلرز، اسپنرز، وکٹ کیپرز، اور کیپڈ اور ان کیپڈ کھلاڑیوں کے سب سیٹ شامل ہیں۔

23 کھلاڑیوں نے خود کو زیادہ سے زیادہ بیس پرائس 2 کروڑ روپے میں رکھا ہے، جس میں مشل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، امیش یادو اور شاردول ٹھاکر کے نام نمایاں ہیں۔ 13 کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ بین اسٹوکس، جو روٹ اور جوفرا آرچر کی انگلش تکڑی نے اس بار خود کو غیر دستیاب قرار دیا ہے جبکہ کیدار جادھو، لٹن داس اور شکیب الحسن کا نام بھی نیلامی کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

اسٹارک کا نام ممکنہ طور پر اس فہرست میں سب سے اوپر ہو سکتا ہے۔ وہ آٹھ سال بعد آئی پی ایل میں واپسی کر رہے ہیں اور ان پر بڑی بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ اس سال ورلڈ کپ کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار راچن رویندرا کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے ہے، لیکن ان کے لیے بولی اس سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ ہندستان سے شاردول ٹھاکر، ہرشل پٹیل اور شاہ رخ خان کا نام اس فہرست میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس نیلامی میں ارشین کلکرنی، کمار کشاگرا، مشیر خان، سمیر رضوی اور کچھ دوسرے نوجوان چہرے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شامی کے بعد ایشان کشن بھی جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے باہر

آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق نیلامی کے اگلے دن سے ہی کھلاڑیوں کا دوبارہ ٹریڈ کیا جا سکتا ہے اور یہ آئی پی ایل سیزن شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل تک جاری رہ سکتا ہے۔ لیکن عام طور پر ایسا نہیں ہوتا اور نیلامی کے بعد ٹیمیں اپنے پلیئنگ الیون کی تیاری شروع کر دیتی ہیں اور کھلاڑیوں کے پری سیزن کیمپ شروع ہو جاتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.