ETV Bharat / sports

وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان سری لنکا کی میزبانی کرے گا - آئی سی سی خواتین چیمپئن شپ

دسمبر 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے بعد یہ پاکستان خواتی کرکٹ کی پہلی بین الاقوامی سیریز ہے جو 24 مئی سے شروع ہوگی۔ Sri Lanka Women Cricket Team

Sri Lanka tour of Pakistan
Sri Lanka tour of Pakistan
author img

By

Published : Apr 14, 2022, 6:28 PM IST

پاکستان وائٹ بال سیریز کے لیے سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا جس میں آئی سی سی خواتین چیمپئن شپ کے ون ڈے میچز بھی شامل ہیں۔ 24 مئی سے 5 جون تک ہونے والے اس دورے میں دونوں ٹیمیں کراچی میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلیں گی جس کے بعد تین یکروزہ بھی کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی 20، 24 مئی، دوسرا 26 مئی اور تیسرا 28 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ یکم جون 3 جون اور 5 جون کو تین یک روزہ میچز ہوں گے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے جس میں پاکستان فائنل راؤنڈ میں، نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے آگے پانچویں نمبر پر رہا تھا۔ Sri Lanka tour of Pakistan

دونوں سیریز کے تمام میچ کراچی کے ساؤتھینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔ دسمبر 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے بعد یہ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی سیریز ہوگی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف پہلی بار اپنے گھر پر ویمنز چیمپئن شپ کا میچ کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے پہلے تین دن تک پریکٹس کریں گی۔ کورونا وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار پاکستان میں بائیو ببل سے باہر سیریز کھیلی جائے گی۔

اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے لیے اپنی سرزمین پر آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا میچ کھیلنا فخر کی بات ہے اور پاکستانی ٹیم سری لنکا کا استقبال کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔ یہ سیزن ہمیں نئے سرے سے آغاز کرنے اور گھریلو ایڈوانٹیج کا زیاہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ٹیم اپنی پوری صلاحیت کے مطابق پرفارم کرے گی اور پاکستانی کرکٹ شائقین کو، جنہوں نے ہمیں بے پناہ سپورٹ کیا ہے، بہتر اور مستقل نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.