گالے: دنیش چندیمل ناٹ آؤٹ (86)، کشال مینڈس (76) اور اوشادا فرنینڈو (64) کی نصف سنچریوں نے سری لنکا کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پیر کو 333 رنز کی زبردست برتری دلائی۔ سری لنکا کو پہلی اننگز میں چار رنز کی برتری حاصل تھی اور دوسری اننگز میں تیسرے دن کے اختتام تک اس نے نو وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے ہیں۔ Sri Lanka vs Pakistan 1st Test Day 3
دن کے آغاز میں کاسن راجیتا کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد فرنینڈو اور مینڈس نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ فرنینڈو کے آؤٹ ہونے سے قبل دونوں کے درمیان 91 رنز کی شراکت تھی فرنینڈو نے 125 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ اینجلو میتھیوز (9) کی وکٹ جلد گرنے کے بعد سری لنکا نے چند وکٹیں جلد گنوا دیں لیکن چندیمل نے جارحانہ انداز اپنایا اور رنز کی رفتار کو رکنے نہیں دیا۔
اس کے نتیجے میں سری لنکا نے آخری دو وکٹوں پر 94 رنز کا اضافہ کر لیا ہے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر چندیمل 86 اور پربھات جے سوریا چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پیر کو میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے 36 رنز پر ایک وکٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد نواز نے جلد ہی نائٹ واچ مین کاسن رجیتھا کو پویلین کا راستہ دکھا دیا تاہم اس کے بعد اوشادا فرنینڈو اور کوشل مینڈس کریز پر ڈٹ گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، یاسر شاہ نے 64 رنز بنانے والے اوشادا کو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ اینجلو میتھیوز صرف 9 رنز بنا سکے جبکہ کوشل مینڈس کی 76 رنز کی اننگز بھی یاسر کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔ پانچ وکٹیں گرنے کے بعد دنیش چندیمل کا ساتھ دینے دھننجیا ڈی سلوا آئے اور دونوں نے 40 رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن یاسر نے دھننجیا آؤٹ کر دیا۔
دوسرے اینڈ سے نواز نے پہلے نروشن ڈکویلا اور پھر رمیش مینڈس کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے ہیں اور مجموعی طور پر 333 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دنیش چندیمل 86 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں اور پراباتھ جے سوریا ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور وہ 4 رنز بنا رکھے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Sri Lanka 1st Test: پاکستانی کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری، سری لنکا کو محض چار رنز کی سبقت
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 اور یاسر شاہ نے تین وکٹیں لیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے 218رنز بنائے تھے۔
یو این آئی