لاہور: اس جیت کے ساتھ ہی گروپ بی میں ٹاپ کرتے ہوئے 4 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم چار پوائنٹس کےساتھ چوٹی پر ہے جبکہ بنگلہ دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری افغانستان کی ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ ٹیم تیسرے اوور میں ہی رحمان اللہ گرباز کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ ابراہیم زادران بھی پانچویں اوور میں بولڈ ہو گئے۔ کاسن راجیتھا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے نمبر پر آنے والے گلبدین نائب نے تیزی سے 22 رنز بنائے لیکن وہ بھی 9ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ ٹیم نے 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے۔
-
Super11 Asia Cup 2023 | Match 6| Highlights: Afghanistan vs Sri Lankahttps://t.co/rh4E5m6O6v
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Super11 Asia Cup 2023 | Match 6| Highlights: Afghanistan vs Sri Lankahttps://t.co/rh4E5m6O6v
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 5, 2023Super11 Asia Cup 2023 | Match 6| Highlights: Afghanistan vs Sri Lankahttps://t.co/rh4E5m6O6v
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 5, 2023
رحمت اور حشمت اللہ نے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے 9ویں اوور میں ہی 3 وکٹیں گنوانے کے بعد افغانستان کو سنبھالا۔ دونوں نے صرف 63 گیندوں پر 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹیم سنبھل چکی تھی تبھی راجیتھا نے رحمت شاہ کو کیچ کرایا۔ رحمت 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ان کی شاہدی کے ساتھ شراکت ٹوٹ گئی۔
19ویں اوور میں رحمت شاہ کی وکٹ گنوانے کے بعد محمد نبی چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے۔ انہوں نے پہلی گیند سے حملہ شروع کیا اور صرف 24 گیندوں میں ففٹی مکمل کی۔ یہ ون ڈے میں افغانستان کے لیے ان کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ انہوں نے مجیب الرحمان کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے پاکستان کے خلاف 26 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔ نبی 65 رنز بنانے کے بعد مہیش تکشناکا شکار بنے۔ انہوں نے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ صرف 47 گیندوں پر 80 رنز کی شراکت داری بھی کی۔افغانستان کو سپر 4 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے 37.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنا تھا لیکن افغان ٹیم ایسا نہ کر سکی۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Squad For ICC World Cup ورلڈ کپ 2023 کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان، کے ایل راہل شامل
سری لنکا کی جانب سے کسون رجیتھا نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت ٹیم سپر4 میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ رجیتھا نے دس اوور میں 79 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ دونتھ ویلیالجے اور دھننجے ڈی سلوا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کی ۔ ماہش تھیکشانا اور متھیشا پاتھیرانا کو ایک ایک وکٹ ملی۔