دبئی: متحدہ عرب امارات میں واقع دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم Dubai International Cricket Stadium میں ایشیا کپ 2022 ٹی20 Asia Cup 2022 کے فائنل میں سری لنکا کے بھانوکا راجا پکسے (71 ناٹ آؤٹ) اور پرمود مدوشن (چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23 رن سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 171 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان 147 رن پر آل آؤٹ ہو گیا۔ چھٹی بار ایشیا کپ جیتنے والی سری لنکا نے 58 رنز پر پانچ وکٹ گنوادیئے تھے لیکن راجا پکسے نے ٹربل شوٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے 45 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 71 رن بنا کر ٹیم کو 171 رن تک پہنچا دیا۔ Sri Lanka Defeated Pakistan to Claim the Crown of Asia for the sixth time
پاکستان 172 رن کے ہدف کے تعاقب میں کبھی بھی مطلوبہ رن ریٹ حاصل نہ کر سکا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رن کی اننگز کھیلی جب کہ افتخار احمد نے 31 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے 71 رنز کی شراکت داری میں 59 گیندیں کھیلیں جس سے پاکستان کے لیے آخری اوور میں مطلوبہ رن ریٹ حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا۔ مدوشن نے چار اوورز میں 34 رنز دے کر چار وکٹ لے کر پاکستانی بیٹنگ کی کمر توڑ دی جس میں کپتان بابر اعظم کی وکٹ بھی شامل تھا۔ سری لنکا نے بھانوکا راجا پکسے (71 ناٹ آؤٹ) اور وینندو ہسرنگا (36) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو 171 رن کا ہدف دیا۔ Sri Lanka Win Asia Cup for the sixth time
یہ بھی پڑھیں:
- Asia Cup Final 2022 راجا پکسے کی نصف سنچری، سری لنکا نے بنائے 170 رن
- Asia Cup 2022 سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے دی شکست
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور اوپنر کُوسل مینڈس (صفر) کو پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی ایک بہترین گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ کوسل مینڈس 11 گیندوں پر آٹھ رن بنا کر رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ دھننجے ڈی سلوا نے چار چوکے لگائے لیکن وہ بھی 21 گیندوں میں 28 رن ہی بنا سکے۔ دانشکا گناتلک (01) اور کپتان داسن شناکا (02) کے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا نے 58 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے، لیکن راجا پکسے اور ہسرنگا نے محاذ سنبھالا اور چھٹی وکٹ کے لیے 58 رن کی قیمتی شراکت کی۔ ہسرنگا نے 21 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بنائے جب کہ راجا پکسے نے 45 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 71 رن بنائے۔ ہسرنگا کے آؤٹ ہونے کے بعد، راجا پکسے نے چمیکا کرونارتنے (ناٹ آؤٹ 14) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 54 رن جوڑے اور 20ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ٹیم کو 20 اوور میں 170/6 تک پہنچا دیا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ (4 اوورز، 40 رنز)، شاداب خان (4 اوورز، 28 رنز) اور افتخار احمد (3 اوورز، 21 رنز) نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایک وکٹ محمد حسنین نے چار اوورز میں 41 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
چمیکا کرونارتنے نے 20ویں اوور کی آخری گیند پر حارث رؤف (13) کی وکٹ حاصل کر کے سری لنکا کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ مدوشن کے چار وکٹ اور ہسرنگا کے تین وکٹوں کے علاوہ، چمیکا کرونارتنے نے دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ تیکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مالی بحران کا سامنا کررہی سری لنکا نے آٹھ سال بعد ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے جب کہ آخری بار اس نے ٹرافی 2014 میں اپنے نام کی تھی۔ داسن شناکا کی ٹیم اب آئندہ ماہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائر میں جائے گی۔
یو این آئی