ETV Bharat / sports

India vs South Africa 3rd Test Match: بھارت اور جنوبی افریقہ کے سامنے سیریز پر قبضہ کرنے کا چیلنج - بھارت بنام جنوبی افریقہ

بھارت اور جنوبی افریقہ India vs South Africa کی ٹیمیں منگل کے روز تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فیصلہ کن مقابلے میں عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ World Test Championship ٹیبل میں چوٹی پر پہنچنے کی پوری کوشش کریں گی۔

India vs South Africa 3rd Test Match: بھارت اور جنوبی افریقہ کے سامنے سیریز پر قبضہ کرنے کا چیلنج

author img

By

Published : Jan 10, 2022, 9:53 PM IST

بھارت اور جنوبی افریقہ India vs South Africa Test Match کے درمیان تین میچوں کی ٹسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارت کے لیے اس میچ میں جیت کئی لحاظ سے اہم ہوگی۔

دراصل بھارت نے اس سے پہلے جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ تین ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو دو میچ میں شکست دی تھی، جبکہ ایک ڈرا ہوا تھا۔ جنوبی افریقہ 07-2006 میں دو۔ایک اور 14-2013 میں ایک۔صفر سے جیتا تھا جبکہ 11-2010 میں کھیلی گئی سیریز 1-1 سے ڈرا رہی تھی۔

دوسری جانب بھارت نے بھی تین پنالٹی اوورز کی وجہ سے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں تین قیمتی پوائنٹس کی کٹوتی کی ہے، اس لیے اس کے لیے اس میچ میں جیت کے ساتھ سیریز جیتنا اہم ہوگا۔ India vs South Africa 3rd Test Match

دوسری جانب، جنوبی افریقہ کا ہدف نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم انڈیا کی جیت کا سلسلہ روک کر دیگر مضبوط ٹیموں کے لیے ایک مثال قائم کرنا ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے لیے اچھی بات ان کے ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے بازوں اور تیز گیند بازوں کی فارم ہے۔

دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی بڑی جیت کا سہرا گیندبازوں کے سربندھا تھا۔ کپتان ڈین ایلگر، کیگر پیٹرسن اور ٹیمبا باوما نے بلے بازی میں جہاں شاندار اننگز کھیلی تھیں، وہیں نوجوان تیزگیندباز مارکو یانسن، تجربہ کار کگیسو ربادا، ڈوئن اولیور اور لونگی انگیڈی نےخطرناک گیندبازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: India vs South Africa 2nd Test: چوتھے دن کے کھیل میں بارش کی رخنہ اندازی

جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹسٹ میں یکطرفہ انداز میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلے میچ میں لوکیش راہل کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو 113 رن کے بڑےفرق سے شکست دی تھی۔ India vs South Africa 3rd Test Match

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.