نئی دہلی: جنوبی افریقہ کی فاسٹ باؤلر شبنم اسماعیل نے جنوبی افریقہ کے لیے اپنے 16 سالہ بین الاقوامی کیریئر سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ اسماعیل کی شاندار کارکردگی کے باعث جنوبی افریقہ کی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پہنچی تھی۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار فائنل کی دوڑ میں پہنچی تھی۔ تاہم جنوبی افریقہ کو فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میچ میں بھی شبنم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ شبنم نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
-
SHABNIM ISMAIL RETIRES 🚨
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) May 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Legendary fast bowler Shabnim Ismail has announced her retirement from all forms of international cricket for the Proteas Women with immediate effect to focus on her family 🏏
2⃣4⃣1⃣ internationals
3⃣1⃣7⃣ wickets
Thank you for everything Shabnim 🙏 pic.twitter.com/GqzD9WZNn5
">SHABNIM ISMAIL RETIRES 🚨
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) May 3, 2023
Legendary fast bowler Shabnim Ismail has announced her retirement from all forms of international cricket for the Proteas Women with immediate effect to focus on her family 🏏
2⃣4⃣1⃣ internationals
3⃣1⃣7⃣ wickets
Thank you for everything Shabnim 🙏 pic.twitter.com/GqzD9WZNn5SHABNIM ISMAIL RETIRES 🚨
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) May 3, 2023
Legendary fast bowler Shabnim Ismail has announced her retirement from all forms of international cricket for the Proteas Women with immediate effect to focus on her family 🏏
2⃣4⃣1⃣ internationals
3⃣1⃣7⃣ wickets
Thank you for everything Shabnim 🙏 pic.twitter.com/GqzD9WZNn5
اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی شبنم اسماعیل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر ہیں۔ شبنم اسماعیل کے پاس 32 میچوں میں 43 وکٹیں لینے کا ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں کسی ایک مخالف ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی شبنم کے پاس ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 11 وکٹیں حاصل کیں۔ 34 سالہ شبنم کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 127 ون ڈے میچوں میں 191 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جب کہ 113 ٹی ٹوئنٹی میں 123 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے صرف 1 ٹیسٹ میچ کھیلا جس میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے ساتھ ہی بھارت میں حال ہی میں شروع ہونے والی ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں شبنم سمائل کو یوپی واریئرز فرنچائز نے ایک کروڑ میں سائن کیا تھا۔ شبنم کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی۔ تاہم شبنم ڈبلیو پی ایل میں اپنی باؤلنگ سے کچھ خاص نہیں کر سکیں۔ ٹورنامنٹ میں یوپی واریئرز نے اپنے 9 میچ کھیلے، لیکن شبنم کل 3 میچوں میں پلیئنگ الیون کا حصہ تھیں۔ شبنم نے ان تینوں میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: