ETV Bharat / sports

T20 World Cup محمد سمیع، سراج اور شاردل آسٹریلیا جائیں گے، دیپک چاہر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر - بمراہ کی جگہ کس فاسٹ بالر کو جگہ ملے گی

زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں کس فاسٹ بالر کو موقع مل سکتا ہے، اس ضمن میں ایک نئی خبریں سرخیوں میں ہے۔ T20 World Cup

Siraj, Shami, Shardul set to join India squad in Australia for T20 World Cup
محمد سمیع، سراج اور شاردل آسٹریلیا جائیں گے، دیپک چاہر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
author img

By

Published : Oct 12, 2022, 3:56 PM IST

T20 World Cup: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ کس تیز گیند باز کو موقع مل سکتا ہے، اس ضمن میں ایک نئی خبر گردش کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد سمیع اپنا فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں اور اب وہ آسٹریلیا جانے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب سمیع کے علاوہ محمد سراج اور شاردول ٹھاکر کو بھی آسٹریلیا بھیجا جا رہا ہے۔ ایسے میں اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بمراہ کی جگہ کسے شامل کیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سمیع، سراج اور شاردل ٹھاکر 13 اکتوبر کو بھارت سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ یعنی ان تینوں میں سے صرف ایک گیند باز کو بمراہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ Siraj, Shami, Shardul set to join India squad in Australia for T20 World Cup

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں سراج نے شاندار بولنگ کی ہے، اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ بمراہ کے متبادل کے طور پر صرف محمد سراج کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ جس کا اعلان چند دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔ قواعد کے مطابق آئی سی سی 15 اکتوبر تک اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہے۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ اس سے پہلے بی سی سی آئی بمراہ کے متبادل کا اعلان کر دے گی۔

ساتھ ہی رپورٹ کے مطابق دیپک چاہر کمر کی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم وہ پریکٹس میچ بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.