نیوزی لینڈ کے 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری انگلینڈ ٹیم کی بلے بازی اچھی رہی اس نے محض 3 وکٹیں ہی گنوائی کی رنوں کی دھیمی رفتار نے اس ہدف تک نہیں پہنچنے دیا۔ انگلینڈ نے 70 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور اس طرح میچ ڈرا ہوگیا۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگ میں ڈومنک سِبلی نے 60 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان جو روٹ نے 40 رنز اور سلامی بلے باز روری برنس نے 25 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اولی پوپ نے 20 اور زیک کراؤلی نے 2 رنوں کا اضافہ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ میچ کے پانچویں اور آخری دن اپنی دوسری اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنوں پر ڈکلیئر کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ کی پہلی اننگز 275 رنز پر سمٹ گئی تھی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 103 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 62 رنز بنائے تھے۔ ٹام لاتھم نے 73 گیندوں پر 30 اور نائٹ واچ مین نیل ویگنر 24 گیندوں میں 2 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کیوی کھلاڑیوں نے تیز رفتار سے رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے وکٹیں گنوا دیں۔ ویگنر 10 رنز بنا کر رابنسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام لاتھم نے 99 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے اور اسٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 105 رنز کے مجموعی اسکور پر ان کا وکٹ گرا۔
اس کے علاوہ راس ٹیلر 35 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر جیمز بریسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 135 کے اسکور پر گری۔ اس کے بعد ہینری نکولس نے 36 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے اور جو روٹ کے ہاتھوں جب ٹیم کا اسکور 159 رنز پر آؤٹ ہوئے اور 10 رنز کے بعد ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی اننگز چھ وکٹوں پر 169 رنز پر ڈکلیئر کردی۔
انگلینڈ کی جانب سے رابنسن نے 14 اوورز میں 26 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسٹورٹ براڈ، مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک ایک بلے بازی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پہلی اننگ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کانوے کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈیون کانوے کے کریئر کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا جسے انہوں نے ڈبل سنچری بنا کر یادگار بنا لیا۔