ETV Bharat / sports

South Africa Cricket Team New Coach کونراڈ اور والٹر جنوبی افریقہ کے نئے کوچ مقرر

کرکٹ جنوبی افریقہ نے شکری کونراڈ اور روب والٹر کو قومی ٹیم کا ریڈ بال اور وائٹ بال کوچ مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اس بات پر بات چیت جاری تھی کہ جنوبی افریقہ کوچ کی کمان کون سنبھالے گا۔ لیکن 16 جنوری کو اس بات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ new coaches of south africa cricket team

کونراڈ اور والٹر جنوبی افریقہ کے نئے کوچ مقرر

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 8:58 AM IST

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے شکری کونراڈ اور محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے روب والٹر کو اپنا نیا ہیڈ کوچ نامزد کیا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔ جنوبی افریقہ کے والٹر اس سے قبل قومی ٹیم کے ساتھ بطور کنڈیشننگ ماہر کام کر چکے ہیں۔ گزشتہ سات برسوں سے وہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔ کونراڈ بھی جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں سرگرم رہے ہیں اور حال ہی میں وہ انڈر 19 ٹیم کے انچارج تھے۔ سال 2023 میں جنوبی افریقہ کو صرف تین مزید ٹیسٹ کھیلنے ہیں، جس کے سبب کونراڈ کی نئی مدت کارکا آغاز ہلکے پھلکے انداز میں ہوگا۔ جنوبی افریقہ 28 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ دونوں کوچ یکم فروری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اینوک اینکوے نے کہا کہ والٹر کے پاس بہت مضبوط قیادت ہے اور وہ جانتے ہیں کہ کس طرح جنوبی افریقی کرکٹ کو آگے لے جانا ہے۔ 2027 میں ہونے والے 50 اوور کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی کی بنیاد رکھنا اہم تھا جس کی میزبانی جنوبی افریقہ، نمیبیا اور زمبابوے مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ 2027 کا ورلڈ کپ جیتنا ضروری ہے اور وہاں کامیاب ہونے کے لیے ہمارے پاس سسٹمز کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے آل فارمیٹ کوچ مارک باؤچر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ باؤچر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر نے بھی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دی تھی لیکن آخری وقت میں انہوں نے درخواست واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: West Indies Head Coach ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سیمنز اپنے عہدے سے مستعفی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.