ETV Bharat / sports

Ravi Shastri On Shubham Gill راہل کی جگہ شبھمن گِل کو بقیہ دو ٹیسٹ میں موقع دینا چاہئے، روی شاستری

ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو گھریلو حالات میں کھیلتے ہوئے نائب کپتان کا انتخاب کرنے سے گریز کرنا چاہئے اور بہترین الیون کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 5:24 PM IST

دبئی: ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف جاری بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے بقیہ دو میچوں میں کے ایل راہل کی جگہ شبھمن گل کو ٹیم میں موقع دینا چاہئے۔ شاستری نے آئی سی سی کے ریویو پوڈ کاسٹ پر کہا، "ٹیم انتظامیہ راہل کی فارم سے واقف ہے۔ وہ ان کی ذہنی حالت سے واقف ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ انہیں گل جیسے کھلاڑی کو کس طرح دیکھنا چاہیے۔ یاد رہے کہ طویل عرصہ سے خرام فارم سے پریشان راہل نے اپنی آخری پانچ ٹیسٹ اننگز میں صرف 50 رنز ہی جوڑے ہیں۔ دوسری جانب گل نے دسمبر 2022 میں بنگلہ دیش کے دورے پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی جب کہ اس کے بعد وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری بنا چکے ہیں۔

شاستری نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو گھریلو حالات میں کھیلتے ہوئے نائب کپتان کا انتخاب کرنے سے گریز کرنا چاہئے اور بہترین الیون کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔ شاستری نے کہا، 'میں نے ہمیشہ ہندوستانی حالات میں نائب کپتان کا انتخاب نہ کرنے پر یقین رکھا۔ میں نے بہترین الیون کو منتخب کرنے کو ترجیح دی، اور اگر کپتان کو میدان چھوڑنا پڑا تو آپ کسی ایسے کھلاڑی کو ذمہ داری سونپیں گے جو حالات کو سنبھال سکے۔ صرف اس لئے کہ آپ کو چیزوں کو مشکل بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔' قابل ذکر ہے کہ راہل کو بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے دو میچوں کے لیے منتخب ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا تھا، حالانکہ تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ کے لیے نامزد ٹیم میں سے ان کے نام سے ٹائٹل ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Ashwin Test match Ranking اشون ٹیسٹ میچوں میں نمبر ایک بولر بننے کے قریب پہنچ گئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.