ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز گل چنئی میں ہی رہیں گے اور میزبان ٹیم کے اگلے ورلڈ کپ میچ کے لیے دہلی نہیں جائیں گے۔
-
🚨 Medical Update: Shubman Gill 🚨
— BCCI (@BCCI) October 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
More Details 🔽 #TeamIndia | #CWC23 | #MeninBluehttps://t.co/qbzHChSMnm
">🚨 Medical Update: Shubman Gill 🚨
— BCCI (@BCCI) October 9, 2023
More Details 🔽 #TeamIndia | #CWC23 | #MeninBluehttps://t.co/qbzHChSMnm🚨 Medical Update: Shubman Gill 🚨
— BCCI (@BCCI) October 9, 2023
More Details 🔽 #TeamIndia | #CWC23 | #MeninBluehttps://t.co/qbzHChSMnm
بیان میں کہا گیا ہے، ”ہندوستانی ٹیم کے بلے باز شبھمن گل 9 اکتوبر کو ٹیم کے ساتھ دہلی نہیں جائیں گے۔بیماری کی وجہ سے اوپننگ بلے باز آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں ہونے والے پہلے میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔ وہ 11 اکتوبر کو دہلی میں افغانستان کے خلاف اگلے میچ میں بھی نہیں کھیلیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ چنئی میں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رہیں گے۔جلد ہی وہ مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔گل حالیہ دنوں میں ہندوستان کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ون ڈے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں اور ون ڈے میں بلے بازوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے اور اب وہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Virat Kohli سنچری سے چوکنے پر کوئی ملال نہیں
گل کی غیر موجودگی میں ساتھی نوجوان ایشان کشن کو ہندوستان کے بیٹنگ آرڈر میں ٹاپ پر کپتان روہت شرما کے ساتھ شراکت کا ایک اور موقع مل سکتا ہے۔
یو این آئی