ETV Bharat / sports

Shoaib Akhtar on Second Marriage شعیب اختر کا اپنی دوسری شادی سے متعلق چونکا دینے والا بیان

سابق کرکٹر شعیب اختر دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر نے دوسری شادی کے سوال پر کہا کہ 'اسلام مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن ان کے لیے ایک ہی کافی ہے۔ Shoaib Akhtar says One Marriage is Enough

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 11:23 AM IST

شعیب اختر کا اپنی دوسری شادی سے متعلق چونکا دینے والا بیان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ایک انٹرویو میں ان کی دوسری شادی سے متعلق سوال ہوا جس کا جواب دے کر انہوں نے سب کو حیران کر دیا۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ کچھ روز پہلے ایک انٹرویو میں میزبان نے ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا تو ان کا جواب سن کر ان کے پرستار بھی حیران رہ گئے۔ شعیب اختر سے جب میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ دوسری شادی کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فاسٹ بولر نے کہا کہ ’’ان کے لیے ایک ہی کافی ہے‘‘ اور وہ خود کسی ایک ہی انسان کے ساتھ وفاداری نبھانے کے قائل ہیں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ جب آپ کسی لڑکی سے شادی کرتے ہیں تو وہ آپ کے لیے اپنا گھر چھوڑ کر آتی ہے تو مردوں کو بھی چاہیے کہ اس عورت کے لیے اپنی بھی کچھ چیزیں یا عادتیں چھوڑ دے، ان کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔ اپنی اہلیہ کے لیے اچھے مرد کی مثال قائم کریں اور یہ صرف اسی صورت ممکن ہے کہ جب مرد کا کردار بے حد مضبوط ہو۔ اس انٹرویو میں شعیب اختر نے اپنی اہلیہ رباب خان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے رباب سے اپنی والدہ کے کہنے پر شادی کی تھی کیونکہ وہ اپنی والدہ کی ہر بات مانتے تھے۔ لہٰذا ان کے اس فیصلے کو بھی تسلیم کیا جو آگے چل کر خوش آئند نکلا۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے 25 جون 2014 کو خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں رباب خان سے شادی کی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shoaib Akhtar Biopic: شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' کا اعلان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.