ETV Bharat / sports

شرم کرو یار، سابق پاکستانی کھلاڑی کو محمد شامی کا جواب

پاکستان کے سابق کھلاڑی حسن رضا نے جاری ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا پر عجیب و غریب الزام لگایا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ سابق پاکستانی تیز گیندباز وسیم اکرم نے رضا سے اپیل کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ پوری دنیا کے سامنے ہمیں شرمندہ نہ کریں۔ رضا کے تبصروں پر اب محمد شامی نے سخت جواب دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 4:08 PM IST

حیدرآباد: بھارتی تیز گیند باز محمد شامی نے پاکستان کے سابق کھلاڑی حسن رضا کے عجیب و غریب الزامات لگانے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ شرم کرو یار اور کبھی تو دوسروں کی کامیابی کو انجوائے کیا کرو، یہ آئی سی سی ورلڈ کپ ہے آپ کا لوکل ٹورنامنٹ نہیں ہے۔ دراصل حسن رضا نے جاری ورلڈ کپ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کو مختلف گیندیں دی جا رہی ہے جو زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔

اس دعوے کے بعد پاکستان کے ہی بہت سے سابق کھلاڑیوں نے حسن رضا کی تنقید کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ہمیں دنیا کے سامنے شرمندہ نا کریں اور اب بھارت کے تیز گیندباز محمد شامی نے حسن رضا کو اپنے انسٹا گرام پر سخت جواب دیا ہے۔

محمد شامی نے بدھ کو اپنے انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک اسٹوری میں لکھا کہ شرم کرو یار، گیم پر فوکس کرو، نا کی فالتو بکواس پر، کبھی تو دوسروں کی کامیابی کو انجوائے کیا کرو، یہ آئی سی سی ورلڈ کپ ہے آپ کا لوکل ٹورنامنٹ نہیں ہے اور آپ پلیئر ہی تھے نا۔ وسیم بھائی نے بہت اچھے سے سمجھایا تھا پھر بھی، آپ کو اپنے پلیئر اپنے وسیم اکرم پر یقین نہیں ہے۔ اپنی تعریف میں لگے ہیں جناب۔

حسن رضا کے یہ دعویٰ کرنے کے فوراً بعد پاکستان کرکٹ کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم، شعیب ملک اور معین خان نے ان کا مذاق اڑایا۔ وسیم اکرم نے رضا سے اپیل کی کہ وہ انہیں پوری دنیا کے سامنے شرمندہ نہ کریں۔

محمد شامی جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کے اب تک کھیلے گئے آٹھ میچوں میں سے چار میں 16 وکٹیں لے کر ایک اسٹار پرفارمر رہے ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ شامی کو پہلے چار میچوں میں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا کیونکہ ٹیم انتظامیہ نے ان پر شاردول ٹھاکر کو ترجیح دی اس کے بعد شامی کے بجائے ٹھاکر کو کھیلنے کے فیصلے پر ہر طرف سے تنقید ہوئی۔

لیکن جب آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تو ٹیم میں شامی شامل کیا گیا، ٹیم میں شامل ہونے کے فوراً بعد شامی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پھر انگلینڈ کے خلاف چار، سری لنکا کے خلاف پانچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.