لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جلد ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ شاہین شاہ کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ Shaheen Afridi and Ansha Afridi wedding
میڈیارپورٹس کے مطابق شاہین شاہ اور انشا آفریدی دونوں نئے برس میں تین فروری کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔ اس ضمن میں شاہد آفریدی نے ٹوئٹر میں اس بات کی تصدیق کی کہ شاہین کے خاندان والوں نے ان کی بیٹی کے لیے خاندان سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں اور جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔ شاہد آفرید کے ٹوئٹ کے جواب میں شاہین آفریدی دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوری قوم کا فخر ہیں، اللہ سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
بتادیں کہ آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی دونوں کی منگنی دو برس قبل ہوئی تھی۔ شاہین شاہ کی ہونے والی دلہن انشا آفریدی فی الحال زیر تعلیم ہیں۔ شاہین آفرید اور انشا آفریدی کی شادی پاکستان میں مقبول شادی قرار دی جارہی ہے۔ شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کے مداح کو اس شادی کا شدت سے انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: