اسلام آباد: پاکستانی ٹیم کے اسپنر شاداب خان کا نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا ہے۔ شاداب نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شاداب نے لکھا، 'آج میرا نکاح تھا۔ یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔
-
Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023
اس کے علاوہ پاکستانی آل راؤنڈر نے ایک طویل پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کا نکاح ٹیم کے مینٹور اور سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا ہے۔ اپنی پوسٹ میں شاداب نے مزید لکھا ہے کہ 'آج میں مینٹور ثاقی بھائی کی فیملی کا حصہ بننے جا رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو میں چاہتا تھا کہ میری فیملی لائف کھیلوں سے الگ رہے، میرے خاندان نے بھی عوامی طور پر اس سے دور رہنے کا انتخاب کیا۔ میری بیوی بھی اب یہی چاہتی ہے، وہ اپنی نجی زندگی کو پہلے کی طرح نجی رکھا چاہتی ہے، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کے فیصلے کا احترام کریں، تاہم اگر آپ ہمیں سلام بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اپنا اکاؤنٹ نمبر آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ساتھ ہی آپ کو بتاتے چلیں کہ شاداب سے پہلے شان مسعود نے بھی حال ہی میں نکاح کیا ہے، اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی بھی آنے والے وقت میں شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی تجربہ کار کرکٹر کے ایل راہل کی شادی بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی سے 23 جنوری کو ہوئی تھی۔ دونوں پیر کے روز ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی اتھیا کے اداکار والد سنیل شیٹی کے کھنڈالہ میں واقع فارم ہاؤس میں ہوئی، جو ممبئی سے تقریباً 82 کلومیٹر دور واقع ہے۔ شادی خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی۔ نئے شادی شدہ جوڑے نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔
مزید پڑھیں: