ETV Bharat / sports

India vs West Indies بارش کی وجہ سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 6:32 AM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کرکٹ میچ پیر کو پورٹ آف اسپین میں بارش کے باعث ڈرا پر ختم ہوا۔ محمد سراج کو بہترین گیند بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ India West Indies 2nd Test Drawn

بارش کی وجہ سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا

ترینیداد: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ پورٹ آف اسپین کے کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا اور یہ میچ بارش کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا۔ میچ کے پانچویں دن کا کھیل بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔ پانچویں دن ایک گیند بھی نہ کرائی جا سکی۔ دوسرا سیشن ختم ہونے کے بعد امپائرز نے دن کا کھیل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسے میں دوسرا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا۔ ٹیم انڈیا نے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جیت لی۔ بھارت نے ڈومینیکا میں پہلا ٹیسٹ اننگز اور 141 رنز سے جیتا تھا۔ اب بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 27 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے سامنے 365 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اتوار کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کا اسکور دو وکٹ پر 76 رنز تھا۔ اسے پانچویں اور آخری دن 289 رنز درکار تھے۔ وہیں بھارت کو جیت کے لیے آٹھ وکٹوں کی ضرورت تھی۔ تاہم بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی۔ بتا دیں کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 255 رنز پر سمٹ گئی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو 183 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ بھارت نے دوسری اننگز دو وکٹوں پر 181 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی اور 364 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی اور ویسٹ انڈیز کو 365 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: England Unchanged in Fifth Test پانچویں ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں

محمد سراج کو بہترین گیند بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد سراج نے اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 60 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے چوتھے دن محمد سراج کی شاندار گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 255 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 27 جولائی، دوسرا 29 جولائی اور تیسرا میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ یہ سبھی میچ شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.