ETV Bharat / sports

Twitter Blue Tick ٹوئٹر نے مشہور کھلاڑیوں سے اپنا بلیو ٹک چھین لیا - مہندر سنگھ دھونی کے بلیو ٹک کو ہٹا

ٹوئٹر نے حال ہی میں ایک نیا اصول نافذ کیا ہے جس کے تحت اب صرف ان لوگوں کو ٹوئٹر پر بلیو ٹک ملے گا جو اسے ہر ماہ سبسکرائبشن کے لیے ادائیگی کریں گے۔ اسی درمیان ٹوئٹر نے وراٹ کوہلی سے لے کر کرسٹیانو رونالڈو تک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا ہے۔ Twitter Blue Tic

Sachin Virat  Dhoni Rohit lose Twitter Blue Tic
ٹوئٹر نے مشہور کھلاڑیوں سے اپنا بلیو ٹک چھین لیا
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 5:11 PM IST

نئی دہلی: لیجنڈری سچن تندولکر، وراٹ کوہلی اور دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو سمیت بھارت کے سرفہرست کھیلوں کے ستارے، مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 'بلیو ٹک' کھو چکے ہیں جو ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نقالی اور 'اسپام' سے بچنے کے لیے صحافیوں، سرکاری اہلکاروں اور مشہور شخصیات کو بلیو ٹِکس مفت فراہم کیا جاتا تھا۔ تاہم، ٹوئٹر نے جمعرات کو ان اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس ہٹا دی ہیں جو سروس کے لیے ماہانہ سبسکرپشن ادا نہیں کرتے ہیں۔

ٹویٹر کو گزشتہ برس ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے خریدا تھا۔ ٹویٹر نے بدھ کو اپنے تصدیق شدہ آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیاکہ "ہم کل 20 اپریل سے تصدیق شدہ چیک مارکس (بلیو ٹِکس) کو ہٹا رہے ہیں۔" تندولکر، کوہلی اور سندھو کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی، موجودہ کپتان روہت شرما، اولمپک تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال، نیرج چوپڑا اور بجرنگ پونیا، پہلوان ونیش پھوگاٹ، دو بار کی عالمی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین، ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا، بھارت فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری، مردوں کی ہاکی ٹیم کے گول کیپر پی آر سریجیش سمیت کئی بھارتی کھلاڑی بلیو ٹک کھو چکے ہیں۔ اگر ہم ٹویٹر پر وراٹ کوہلی کے فالوورز کی بات کریں تو انہیں 55.1 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ جب کہ 38.6 ملین لوگ سچن کو فالو کرتے ہیں اور 8.5 ملین لوگ ایم ایس دھونی کو ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں۔

ٹینس کے لیجنڈ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال، فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور کائلن ایمباپے اور باسکٹ بال لیجنڈ اسٹیفن کری کے بھی ٹوئٹر پر تصدیق شدہ اکاؤنٹس نہیں ہیں۔ ٹویٹر کے پاس اب صرف ان افراد اور تنظیموں کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس ہیں جو اس کے لیے ادائیگی کرتے ہیں۔ ٹویٹر کا بلیو ٹک ویب پر لینے کے لیے ماہانہ 650 روپے اور موبائل پر لینے کے لیے 900 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

ٹویٹر نے 2021 میں سابق بھارتی کرکٹر اور عظیم کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بلیو ٹک کو ہٹا دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کچھ ہی دیر بعد ہو گئی۔ اس واقعہ نے اس وقت کافی ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ دھونی سوشل میڈیا پر اتنے متحرک نہیں ہیں۔ اس وقت ٹوئٹر کی یہ پالیسی تھی کہ جو اکاونٹ طویل عرصے سے ایکٹو نہیں ہے اس کا بلیو ٹک بغیر کسی اطلاع کے ہٹا دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.