ETV Bharat / sports

India vs Australia 3rd Test رنز کم ہیں لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، امیش یادو

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 9:18 AM IST

تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کے سامنے صرف 76 رنز کا ہدف رکھا ہے۔ بھارتی تیز گیند باز امیش یادو نے کہا کہ 'چوتھی اننگ آسان نہیں ہوگی اور کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، جیت کے لیے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔' Umesh Yadav Says Cricket Is Unpredictable

رنز کم ہیں لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، امیش

اندور: آسٹریلیا کو بارڈر گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے محض 76 رنز کی ضرورت ہے، لیکن بھارتی تیز گیند باز امیش یادو کا کہنا ہے کہ ہولکر اسٹیڈیم کی پچ پر کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ امیش نے جمعرات کو دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ "کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔ بولنگ سخت ہوگی۔ یہ کوئی آسان پچ نہیں ہے، چاہے وہ ہمارے بلے باز ہوں یا ان کے۔" امیش نے جمعرات کو دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ آگے کھیلنا آسان نہیں ہے۔ بعض اوقات گیندیں کم رہتی ہیں اس لیے آپ آگے کھیلنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ رنز کم ہو سکتے ہیں لیکن ہم سخت گیند بازی کریں گے اور جہاں تک ہو سکے میچ کو لے جائیں گے۔"

اہم بات یہ ہے کہ نیتھن لیون (50/8) کی مہلک بولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بھارت کو 163 رنز پر آل آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، اس لیے اسے اس سیریز میں پہلی جیت درج کرنے کے لیے صرف 76 رنز درکار ہوں گے۔ تاہم، اس سے پہلے امیش نے تین وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 197 پر ڈھیر کردیا تھا۔ اسپنر دوستانہ پچوں پر گیند کرنے کے بارے میں امیش نے کہاکہ "اس سطح پر میرا منصوبہ سیدھا گیند کرنا تھا اور ایک یا دو وکٹوں کے لیے جانا تھا۔ ایک تیز گیند باز کے طور پر مجھے صحیح جگہوں پر گیند کرنی ہوگی۔ میں نے زیادہ تر کرکٹ بھارت میں کھیلی ہے۔ بھارت میں میری ذہنیت ہمیشہ وکٹ لینے کی رہی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: IND vs AUS Live 3rd Test Day 2 بھارت کی دوسری اننگ 163 رنز پر سمٹ گئی، آسٹریلیا کو 76 رنز کا ہدف

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.