ٹاپ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ Top All-Rounder Ravindra Jadeja اور اکشر پٹیل زخمی ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ کا نیا کپتان Rohit Sharma Named ODI Captain بنایا گیا ہے۔
جڈیجہ دائیں ہاتھ میں سوجن کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے اور اسی چوٹ نے انہیں جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر کر دیا ہے۔ قومی سلیکٹرز نے بدھ کے روز دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔ وراٹ کوہلی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے جبکہ روہت کو طویل فارمیٹ میں نیا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت ایک بار پھر نمبر ون
روہت کو ون ڈے میں بھی کپتان بنایا گیا ہے۔ روہت اب ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
یو این آئی