ETV Bharat / sports

ICC ODI Rankings آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں شمبن گل کی لمبی چھلانگ، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار - محمد سراج بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بڑا رد و بدل دیکھا گیا ہے۔ آئی سی سی کے ونڈے رینکنگ میں بابر اعظم سر فہرست ہے، جب کہ بھارت کے سلامی بلے باز شمبن گل فہرست میں لمبی چھلاگ لگائی ہے۔ ICC ODI Rankings

Babar Azam continues to stay at top
بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 10:23 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بدھ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں ایک مقام بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ جب کہ اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بولرز کی فہرست میں 10 مقام کی بہتری کے ساتھ 76 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ شبمن گل فہرست میں پانچویں نمبر پر بھارت کے بہترین بلے باز ہیں، جب کہ وراٹ کوہلی ساتویں نمبر پر ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں۔ محمد سراج بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہ ٹاپ 10 گیند بازوں کی فہرست میں واحد بھارتی ہیں۔ اس میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں۔ آسٹریلیائی لیگ اسپنر ایڈم زمپا چنئی ون ڈے میں بھارت کے خلاف 45 رن پر چار وکٹیں لینے کے بعد تین درجے ترقی کر کے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Rohit Sharma, Hardik Pandya move up in ICC ODI rankings
آئی سی سی رینکنگ

مچل مارش کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے 3 ونڈے میچوں کی سیریز میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اپنی شاندار کارکردگی کے باعث وہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں چار درجے بہتری کے ساتھ 51ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے تین میچوں کی سیریز میں 194 رنز بنائے۔ راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سیریز میں 2-1 سے جیت کے دوران شاندار باؤلنگ کرنے کے بعد اس فارمیٹ میں ٹاپ باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے وینندو ہاسرنگا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ راشد نے اس سیریز کے ہر میچ میں وکٹیں لیں۔ اس دوران انہوں نے 12 اوورز میں صرف 62 رنز دیے۔ ان کے ساتھی اسپنر مجیب الرحمان بھی دو درجے بہتر ہوئے۔ سیریز کے پہلے اور تیسرے میچ میں دو دو وکٹیں لینے والے مجیب آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.