ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh روہت شرما، دیپک چہر اور کلدیپ سین آخری ون ڈے سے باہر - روہت شرما تیسرے ون ڈے سے باہر

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے سے بھارتی کپتان روہت شرما، تیز گیند باز دیپک چہر اور کلدیپ سین زخمی ہونے کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ Rohit Sharma ruled out of 3rd ODI

روہت شرما، دیپک چہر اور کلدیپ سین آخری ون ڈے سے باہر

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 8:58 AM IST

ڈھاکہ: بھارتی کپتان روہت شرما، تیز گیند باز دیپک چہر اور کلدیپ سین زخمی ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ روہت شرما کو دوسرے ون ڈے کے دوران ان کے بائیں انگوٹھے میں چوٹ آئی۔ انہوں نے فیلڈ نہیں کیا اور کے ایل راہل نے ٹیم کی قیادت کی۔ حالانکہ آخر میں روہت بلے بازی کے دوران کریز پر آئے اور نصف سنچری بھی بنائی۔ لیکن ان کی اس اننگز کے باوجود ٹیم جیت حاصل نہیں کر سکی۔ India vs Bangladesh ODI Series

کوچ راہل دراوڑ نے یہ بتایا کہ تیز گیند باز دیپک چاہر اور کلدیپ سین زخمی ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ انگوٹھے کی چوٹ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی فریکچر نہیں ہے، اس لیے میں بیٹنگ کرنے کے قابل تھا۔" انہوں نے کہا کہ 'ہم یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ راہت شرما ٹیسٹ سیریز میں کھیلیں گے یا نہیں اگر روہت کی چوٹ گہری ہوتی ہے تو انہیں نیٹ میں دوبارہ بلے بازی شروع کرنے میں تین سے چار ہفتے لگیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: India vs Bangladesh بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلہ جیت کر سیریز پر قبضہ کیا

واضح رہے کہ دیپک چہر دوبارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسرے ون ڈے میں باؤلنگ کرتے ہوئے ان کے ہیمسٹرنگ میں تناؤ آگیا تھا۔ انہوں نے اپنے کوٹے کے صرف تین اوورز کیے۔ گزشتہ چار ماہ میں یہ تیسرا موقع ہے جب دیپک چہر زخمی ہوئے ہیں۔ کوچ دراوڑ نے کہا، 'تینوں کھلاڑی ممبئی واپس جائیں گے، جہاں ماہرین ان کا طبی معائنہ کریں گے۔ اس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.