ETV Bharat / sports

Border Gavaskar Trophy بارڈر گواسکر ٹرافی میں کون ہوگا رشبھ پنت کا متبادل

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 12:20 PM IST

اسٹار وکٹ کیپر رشبھ پنت سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے سبب فروری ماہ میں شروع ہونے والی بھارت اور آسٹریلیا کے مابین بارڈر گواسکر ٹرافی کا حصہ نہیں ہوں گے، ایسے میں بی سی سی آئی کے سامنے ایک نیا چیلنج ہے کہ وہ رشبھ کی جگہ کس کھلاڑی کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں سیلیکٹ کرے۔ Rishabh Pant Ruled Out of Border Gavaskar Trophy

Rishabh Pant Ruled Out of Border Gavaskar Trophy
بھارت کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت

حیدرآباد: بھارت کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کے سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی 9 فروری سے شروع ہوگی۔ اس درمیان اب بی سی سی آئی کے سامنے یہ چیلینج ہے کہ وہ رشبھ پنت کی جگہ کس وکٹ کیپر کو ٹیم میں شامل کرے۔ بی سی سی آئی کو جلد ہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ فروری میں بھارت میں ہونے والی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی جگہ کون لے گا۔ کار حادثے کے بعد رشبھ پنت کے 'لیگامنٹ ٹیئر' سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہے لیکن اگر بی سی سی آئی ذرائع کی مانیں تو وہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے۔ Rishabh Pant Car Accident

حادثے کی وجہ سے رشبھ پنت طویل عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے دو وکٹ کیپر بلے بازوں کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ بی سی سی آئی کھلاڑیوں کی تلاش میں ہے کہ کون سا کھلاڑی ٹیسٹ وکٹ کیپر کے لیے موزوں ہوگا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کسی کھلاڑی کو ناگپور میں 9 فروری سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کس کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کو وکٹ کیپر اُپیندر یادو اور ایشان کشن میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ Australia Tour of India

واضح رہے کہ جمعہ 30 دسمبر 2022 کو رشبھ پنت بھیانک سڑک حادثے کا شکار ہوئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے انہیں زیادہ سنگین چوٹ نہیں آئی ہے اگرچہ ایکسرے اور سی ٹی اسکین کی رپورٹس میں کوئی فریکچر، دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں کوئی چوٹ نہیں دکھائی گئی لیکن گھٹنے اور ٹخنے میں ایک سے زیادہ 'لیگامنٹ ٹئیر' کی وجہ سے وہ یقینی طور پر طویل عرصے تک باہر رہیں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں میدان میں واپس آنے میں دو سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے رازداری کی شرط پر کہا کہ 'پنت کے کئی اعضاء میں بہت سوجن ہے اور ٹخنے اور گھٹنے کا ایم آر آئی ہونا باقی ہے۔ ایک بار جب وہ سفر کے لیے موزوں ہو جائیں گے تو وہ ممبئی آئیں گے جہاں وہ ڈاکٹر دنشا پاردی والا کی نگرانی میں ہوں گے، جو کرکٹ بورڈ کے داکٹر پینل میں ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی کے پاس تین آپشن ہوں گے۔ انڈیا اے کے دو وکٹ کیپر کے ایس بھرت اور اُپیندر یادو ٹیم میں شامل ہوں گے یا بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو ٹیم میں جگہ ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.