ETV Bharat / sports

Rishabh Pant accident رشبھ پنت کو دہلی یا ممبئی ایئرلفٹ کرنے کی تیاری - رشبھ پنت کو ایئر لفٹ کے ذریعے ممبئی دہلی منتقل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت گذشتہ روز دہلی سے روڑکی جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی مرسڈیز بنز جی ایل سی کار حادثہ کا شکار ہو گئی۔ فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔ بی سی سی آئی پنت کو بیرون ملک بھیج سکتی ہے، جب کہ پنت کے گھروالے دہلی میں علاج کرانا چاہتے ہیں۔ Injured cricketer may be airlifted to Delhi

Rishabh Pant accident: Injured cricketer may be airlifted to Delhi
رشبھ پنت کو دہلی یا ممبئی ایئرلفٹ کرنے کی تیاری
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 12:25 PM IST

دہرادون: ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جمعہ کے روز دہلی سے روڑکی اپنے گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جمعہ کو ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے۔ پنت کو سر، دائیں کلائی، دائیں گھٹنے، ٹخنے اور انگوٹھے پر چوٹیں آئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) پنت کے علاج میں کوئی لاپرواہی نہیں برتنا چاہتا ہے۔ انہیں دہرادون سے ممبئی منتقل کیا جا سکتا ہے، تاکہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ان کے لگامینٹ کا علاج ہو سکے۔ یہی نہیں ضرورت پڑنے پر بی سی سی آئی انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیج سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم دہرادون کے لیے روانہ ہوگئی ہے، وہ میکس اسپتال کے ڈاکٹروں سے بات کرے گی۔ ڈی ڈی سی اے اسے ممبئی منتقل کرنے کے لیے ڈاکٹروں سے مشورہ کرے گا۔ Rishabh Pant accident

کرکٹر رشبھ پنت کو دہرادون سے دہلی یا ممبئی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پنت کے گھروالے دہلی میں علاج کرانا چاہتے ہیں۔ تاہم اب بی سی سی آئی اس ساری پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بی سی سی آئی پنت کی انجری کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی نہیں کرنا چاہتا۔ بورڈ اپنے اسٹار کھلاڑی کی جلد بازیابی کے لیے ایکشن میں آگیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر انہیں بیرون ملک بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے میکس ہسپتال سے کہا ہے کہ پنت کےلگامینٹ کی پوری ذمہ داری اب بورڈ کی میڈیکل ٹیم کی ہوگی۔ Injured cricketer may be airlifted to Delhi

رشبھ پنت طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔ انہیں لگامینٹ کی چوٹ سے ٹھیک ہونے میں تقریباً نو سے دس ماہ لگ سکتے ہیں۔ لگامینٹ فائبرس کا ایک ایسا گروپ ہے، جو دو ہڈیوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ جب اس میں کوئی چوٹ لگ جائے تو زخم بھرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ طویل عرصے تک کرکٹ سے باہر رہ سکتے ہیں۔ جمعہ کی رات دیر گئے اسپتال کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کے چہرے کی پلاسٹک سرجری ہوئی ہے۔ پنت کے گھٹنے اور ٹخنے کا ایم آر آئی درد اور سوجن کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیاتھا۔ یہ دونوں ٹیسٹ ہفتہ کو ہوں گے۔ بلیٹن میں بتایا گیا- 'ابتدائی طور پر ان کے دائیں ہاتھ اور ٹانگ کے اگلے حصے پر چوٹ کے بہت سے نشانات تھے۔ ماتھے اوران کی پیٹھ پر زخم کے کئی نشانات تھے۔

مزید پڑھیں:

رشبھ کے سر اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ نارمل

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.