لندن:بدھ سے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹائٹل میچ سے پہلے جہاں زیادہ تر ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کے بعد آ رہے ہیں وہیں زیادہ تر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بہت متوقع میچ سے پہلے شاستری، رکی پونٹنگ اور وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک پروگرام 'آفٹرنون ود ٹیسٹ لیجنڈز' میں میچ پر تبادلہ خیال کیا۔
شاستری، جنہوں نے ہندوستان کو ڈبلیو ٹی سی فائنل 2021 تک کوچ کے طور پر پہنچایا، کہاکہ "میں کہوں گا کہ اگر آپ تیز گیندبازی کے اٹیک کو دیکھیں، اگر بمراہ ہوتے تو محمد شامی، بمراہ اور محمد سراج کے ساتھ (مقابلہ) برابری کا ہوتا، لیکن اسٹارک، کمنز کے ساتھ آسٹریلیائی اٹیک زیادہ مضبوط ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میچ فٹنیس سے کچھ فرق پڑے۔
انہوں نے کہاکہ “حالیہ کرکٹ پریکٹس کی ضرورت ہے۔ پانچ دن تک چھ گھنٹے میدان میں رہنا روزانہ دو گھنٹے نیٹ میں گیند کرنے سے مختلف ہے۔ شامی بہت اہم ہو سکتا ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہا ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی شاستری سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ “ایک کھلاڑی کے طور پر میں میچ پریکٹس کو ترجیح دیتا ہوں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کون سا فارمیٹ کھیل رہا ہوں۔ آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں کھیلنا (نہ کھیلنے سے) بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:WTC Final انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے نظم و ضبط اہم، روہت شرما
آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان رکی پونٹنگ تاہم واضح رائے دینے سے گریزاں نظر آئے۔ پونٹنگ نے کہاکہ کچھ آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے نہ تو کچھ کیا ہے اور نہ ہی کچھ کھیلا ہے۔ تازہ دم ہو کر آئیں، کیا یہ بہتر ہے؟ یا تھوڑا تھکا ہوا ہونا لیکن کرکٹ کی بہت مشق کرنا، کیا یہ بہتر ہے؟
یواین آئی