چنئی: بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا ماننا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو جسپریت بمراہ اور رویندرا جڈیجہ کی کمی محسوس ہوگی، لیکن اس سے نئے چیمپئن کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ بمراہ اور جڈیجہ انجری کی وجہ سے رواں ماہ آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جڈیجہ کے گھٹنے میں انجری ہے، جب کہ جسپریت بمراہ چوٹ کی وجہ سے T20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان دونوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے بھارت کو دھچکا لگا ہے۔ Ravi Shastri backs Mohammed Shami
شاستری نے کہاکہ ورلڈ میں بمراہ اور جڈیجا وہاں نہیں ہوں گے جو ٹیم کو متاثر کرے گی، لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ نئے چیمپئنز تلاش کرنے کا بھی موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمی سے بمراہ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے، زیادہ کرکٹ کھیلا جارہا ہے اور کھلاڑی زخمی ہو رہے ہیں۔ وہ زخمی ہیں، لیکن یہ کسی اور کے لیے بھی ایک موقع ہے، چوٹ کی صورت میں آپ کچھ نہیں کر سکتے۔'
بتادیں کہ بمراہ کی جگہ اب تک کسی نئے کھلاڑی کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے، لیکن ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے اشارہ دیا ہے کہ اگر محمد سمیع کووڈ-19 سے صحت یاب ہو کر مکمل فٹ ہوتے ہیں تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سمیع جنہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسٹینڈ بائی کے طور پر بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاستری کا خیال ہے کہ تیز گیند باز کا آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ بھارت کے کام آئے گا۔'
شاستری نے کہا کہ انہیں آسٹریلیا کے حالات میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔ بھارت نے گذشتہ چھ برسوں میں آسٹریلیا کا بہت دورہ کیا ہے اور وہ ٹیم کا حصہ رہا ہے۔ اس لیے یہ تجربہ اہمیت رکھتا ہے۔ شاستری نے کہا کہ کچھ کھلاڑی زخمی ہونے کے باوجود بھارتی ٹیم بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے۔ اگر آپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لیتے ہیں تو کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔ اس لیے اچھی شروعات پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: