ETV Bharat / sports

Tilak Verma شاستری اور پاٹل نے تلک ورما کی تعریف کی

ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری اور ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن سندیپ پاٹل نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں تلک ورما کو شامل کرنے کی وکالت کی ہے۔

شاستری اور پاٹل نے تلک ورما کی تعریف کی
شاستری اور پاٹل نے تلک ورما کی تعریف کی
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 5:29 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر روی شاستری نے کہاکہ میں تلک ورما سے بہت متاثر ہوں۔ بہت، بہت متاثرہوں۔ میں ایک بائیں ہاتھ کا کھلاڑی چاہتاہوں۔ اس لیے اگر میں مڈل آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کی تلاش میں ہوں، جیسے یوراج سنگھ اور اس سے پہلے پانچیوں نمبر پر سریش رینا تھے، تو میں اس سمت میں تلک ورما کو دیکھنا چاہوں گا۔ سینڈی اور ایم ایس کے سلیکٹر رہے ہیں اور اگر میں اپنے پینل کے ساتھ سلیکٹر ہوتا، تو میں اس موجودہ فارم کو دیک رہا ہوتا کہ وہ اپنے رن کیسے بنا رہا ہے۔ ان کے پاس سب کچھ ہے۔

سندیپ پاٹل نے کہاکہ میں ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم میں تلک ورما اور سوریہ کمار یادو کو دیکھنا چاہوں گا۔ پلیئنگ الیون میں کون ہوگا، اس کا فیصلہ توازن اور اپوزیشن کو دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن تلک ورما اور سوریہ کمار یادو دونوں میری ٹیم میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:India Vs Ireland بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج، بمراہ پر سب کی نظریں

قابل ذکر ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے پچھلے ایڈیشن کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی20 سیریز میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیاتھا۔ 30 اگست سے پاکستان اور سری لنکا ایشیا کپ کھیلا جائے گا جبکہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.