ETV Bharat / sports

رنجی ٹرافی کا آغاز 13 جنوری سے ہوگا

بی سی سی آئی نے پیر کو گھریلو سیزن کا تفصیلی شیڈول ریاستی اکائیوں کے ساتھ شیئر کیا اور ساتھ ہی ٹیموں کو گروپنگ سے آگاہ کیا ہے۔

رنجی ٹرافی 13 جنوری سے شروع، فائنل کولکتہ میں

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 9:53 PM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) 13 جنوری سے رنجی ٹرافی شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پانچ دن کے لازمی کوارنٹین اور دو دن کی پریکٹس کے بعد چھ گروپوں میں تقسیم ٹیموں ممبئی، بنگلورو، کولکتہ، احمد آباد، تری وندرم اور چنئی کے بیچ مقابلے سے شروع ہوگا۔

کولکتہ کو ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے، جو کہ پانچ روز کے دوسرے کوارنٹین کے بعد 20 فروری کو شروع ہوگا۔ اس کے بعد 28 فروری سے 3 مارچ تک مسلسل پانچ دن کوارٹر فائنل میچز ہوں گے۔ سیمی فائنل میچز 8 سے 12 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 16 سے 20 مارچ تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیل اسٹین کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوش

بی سی سی آئی نے پیر کو گھریلو سیزن کا تفصیلی شیڈول ریاستی اکائیوں کے ساتھ شیئر کیا اور ساتھ ہی ٹیموں کو گروپنگ سے آگاہ کیا ہے۔ ٹیموں کو چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جن میں پانچ ایلیٹ گروپ اور ہر ایک میں چھ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ایک آٹھ ٹیموں والا پلیٹ گروپ ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.