ETV Bharat / sports

Ind vs SA Test Match: کے ایل راہل کی ناٹ آؤٹ سنچری سے بھارت پوزیشن مضبوط - cricket latest news

سلامی بلے باز لوکیش راہل کی ناٹ آؤٹ 122 کی شاندار سنچری KL Rahul's Patient Century کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 90 اوورز میں 3 وکٹ پر 272 رنز کا مضبوط اسکور بنا لیا ہے۔

Ind vs SA Test Match
Ind vs SA Test Match
author img

By

Published : Dec 26, 2021, 10:57 PM IST

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز India vs South Africa Test Series کے پہلے میچ میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سلامی بلے باز کے ایل راہل اور مینک اگروال نے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے 117 رنز بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارت نے لنچ تک بغیر کسی نقصان کے 83 رنز اور چائے کے وقت تک دو وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز کے ساتھ ٹھوس آغاز کیا جبکہ آخری سیشن میں ایک وکٹ گنوایا اور اسکور کو 272 رنز تک پہنچا۔

کے ایل راہل نے پورے عزم اور لگن کے ساتھ بلے بازی کی اور 248 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 122 رنز میں 17 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ان کے ساتھی سلامی بلے باز مینک اگروال نے 123 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے 94 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے اور اجنکیا رہانے نے 81 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارتی ٹیم کے تینوں وکٹ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز لونگی انگیڈی کے حصے میں آئے۔

لوکیش راہل نے لنچ تک 29 ناٹ آؤٹ جبکہ مینک اگروال نے ناٹ آؤٹ 46 رنز بنائے۔ صبح کے میں دونوں بھارتی بلے بازوں نے جنوبی افریقی گیند بازوں کا پوری صلاحیت سے سامنا کیا۔

پہلے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گنوانے والے بھارت نے دوسرے سیشن میں دو وکٹ گنوادیا لیکن کپتان وراٹ نے راہل کا اچھا ساتھ دیا اور دونوں اسکور کو چائے کے وقفے تک 157 رن تک لے گئے۔

لنچ کے بعد مینک نے اپنے کھاتے میں 14 رن جوڑے اور لنگی انگیڈی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا لیکن جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے ڈی آر ایس کا سہارا لیا۔ امپائر کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہو نا پڑا۔

اگلی گیند پر انگیڈی نے چیتشور پجارا کو بھی پیٹرسن کے ہاتھوں لیگ سائیڈ میں کیچ کرا دیا۔ پجارا پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ مینک نے 123 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ چائے کے وقت راہل 166 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 68 اور وراٹ نے دو چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں میں 19 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے

چائے کے بعد جم کر کھیل رہے وراٹ اچانک اپنی توجہ کھو بیٹھے اورا نگیڈی کی باہر جاتی گیند پر بلا لگاکر مولڈر کو کیچ دے بیٹھے۔ وراٹ کا وکٹ 199 کے اسکور پر گرا۔

وراٹ کوہلی کا وکٹ گرنے کے بعد میدان پر آئے اجنکیا رہانے نے موثر بلے بازی کی اور کچھ اچھے شاٹس لگائے۔ رہانے نے قابل اعتماد کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور راہل کا ساتھ دیا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ شراکت میں 73 رنوں کا اضافہ کیا۔

اس دوران 99 رن پر کچھ وقت گزارنے والے کے ایل راہل نے چوکا لگا کر اپنی ساتویں سنچری مکمل کی۔

ایشیا سے باہر کسی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سنچری بنانے والے راہل دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ مرلی وجے نے انجام دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.