تجربہ کار بلے باز دنیش کارتک نے راجکوٹ میں چوتھے ٹی 20 میں شاندار نصف سنچری (55 رنز) اور سیریز کے دوران دو ناٹ آوٹ اننگز کے ساتھ عمدہ فارم کا مظاہرہ کیا۔ وہ مختصر ترین فارمیٹ میں نصف سنچری بنانے والے سب زیادہ عمر کے بھارتی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ہیڈ کوچ راہُل دراوڑ نے کہا کہ 'دنیش کارتک کو ایک خاص مہارت کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے اس کے علاوہ گزشتہ دو تین برسوں میں انکی بہترین کارکردگی اور اس میں تسلسل کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ India head coach Rahul Dravid
راہُل دراوڈ نے کہا کہ 'راجکوٹ کے اس میچ میں جب ہمیں آخری پانچ اوورز میں بڑی اننگ کی ضرورت تھی تب ہمارا منصوبہ کام کر گیا، کارتک اور ہاردک پانڈیا نے بہترین بلے بازی کی۔ وہ دونوں آخری اوورز تک ہمارے اہم بلے باز رہے۔ وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں کی طرح آخری پانچ یا چھ اوورز کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دراوڑ نے کارتک کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے امکانا ت کے سلسلے میں کہا کہ کارتک کو وہ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا جو کرنے کے لیے انہیں منتخب کیا گیا ہے۔ یہ یقینی طور پر ہمارے لیے بہت اچھی بات ہے۔ اس طرح کی اننگز کا مطلب ہے کہ وہ ٹیم میں اپنی جگہ کے لیے بہت مضبوط دعویٰ کر رہے ہیں۔ Oldest Indian Batsman to Score a Half-Century in T20 format
یو این آئی