ETV Bharat / sports

Quetta Gladiators beat Peshawar Zalmi بابر اعظم کی ٹیم تاریخی اسکور کرنے بعد بھی جیت سے محروم - بابر کی شاندار بلے بازی کے بعد ٹیم کو شکست

پاکستان سپر لیگ کا 25 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم کی ٹیم 240 رنز بنانے کے بعد بھی جیت سے محروم رہی۔ Quetta Gladiators beat Peshawar Zalmi by eight wickets

quetta gladiators beat peshawar zalmi by eight wickets
بابر اعظم کی ٹیم تاریخی اسکور کرنے بعد بھی جیت سے محروم
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 3:41 PM IST

نئی دہلی: پاکستان سپر لیگ 2023 ٹورنامنٹ کا 25 واں میچ بدھ 8 مارچ کو کھیلا گیا۔ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں 241 رنز کا سب سے بڑے ہدف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 19 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد بھی بابر اعظم کی ٹیم پشاور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر بابر اور صائم ایوب نے شاندار شراکت داری کی اننگز کھیلی۔ بابر اور صائم نے مل کر 13.3 اوورز میں 162 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ اس کے بعد صائم 74 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد بابر اعظم کریز پر موجود رہ کر کھیلے اور 65 گیندوں پر 115 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ روومین پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی نے اس طرح 20 اوورز میں مجموعی طور پر 240 رنز بنائے۔ اس کے بعد بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور مارٹن گپٹل نے طوفانی اننگز جاری رکھی، مارٹن 8 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے، لیکن جیسن رائے کرچ پر موجود رہے۔ جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جیسن رائے کو مین آف دی میچ کا خطاب بھی ملا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.