کنگس پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کے روز دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگس کو 54 رن سے شکست دی جبکہ چنئی کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں چنئی کی ایسی خراب شروعات کبھی نہیں ہوئی تھی۔کنگس پنجاب نے 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 180 رنز بنائے اور چنئی کو 18 اوور میں 126 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ یہ پنجاب کی تین میچوں میں دوسری جیت ہے۔Punjab Kings Back on Winning Track, Chennai Super Kings’ Third Consecutive Defeat
پنجاب کی جیت کے ہیرو لیونگسٹن نے صرف 32 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ لیونگسٹن نے باؤلنگ میں بھی اپنے ہاتھ دکھائے، 25 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی پنجاب کی ٹیم ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد شیکھر دھون 33، لیونگسٹن 60 اور جیتیش شرما 26 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ واپسی کی اور ٹیم 200 کے اسکور کی جانب بڑھ رہی تھی لیکن چنئی نے آخری پانچ اوورز میں صرف 35 رنز دیے اور پنجاب کو 180 رنز تک محدود کردیا۔
دھون نے 24 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ لیونگسٹن نے صرف 32 گیندوں میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ جیتیش نے 17 گیندوں میں تین چھکے لگائے۔ کگیسو ربادا نے ناٹ آؤٹ 12 اور راہل چاہر نے 12 رنز بنائے۔چنئی کی جانب سے کرس جارڈن اور ڈوین پریٹوریس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:IPL 2022: پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کے سامنے 180 رنز کا مشکل ہدف
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی کی شروعات خراب رہی۔ رتوراج گائیکواڑ دوسرے اوور کی آخری گیند پر صرف ایک رن بنا کر کگیسو ر کا شکار بن گئے۔ ٹیم کی جانب سے رابن اتھپا 13 رنز بنانے کے بعد 14 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ معین علی بغیر کھاتہ کھولے ویبھو اروڑہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ امباتی رائیڈو 13 رنز بنانے کے بعد اوڈن اسمتھ کا شکار بنے۔ اس سے قبل کپتان رویندر جڈیجہ کھاتہ کھولے بغیر ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ چنئی کی ٹیم پاور پلے میں چار وکٹ گنوانے کے بعد میچ میں واپس نہیں آ سکی۔
یو این آئی۔