ETV Bharat / sports

Prasidh Krishna Return on Ground پرشدھ کرشنا کرکٹ کی پچ پر واپس لوٹے - زمبابوے کے دورے پر ہندوستان

نوجوان ہندوستانی تیز گیند باز پرشدھ کرشنا نے پیر کو یہاں کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے ٹی 20 ٹورنامنٹ جی کستوریرنگن میموریل ٹرافی میں مسابقتی کرکٹ میں واپسی کی۔

پرشدھ کرشنا کرکٹ کی پچ پر واپس لوٹے
پرشدھ کرشنا کرکٹ کی پچ پر واپس لوٹے
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 7:49 PM IST

بنگلورو:کرشنا نے آخری بار اگست 2022 میں زمبابوے کے دورے پر ہندوستان کی نمائندگی کی تھی، جہاں انہوں نے 6.1 اوورز میں 1/28 لیا تھا۔ اس کے بعد کرشنا کو ان کی کمر کے نچلے حصے میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے تقریباً چھ ماہ کے لیے دور رکھا گیا تھا۔

کے ایس سی اے ٹی20 سپر لیگ ٹورنامنٹ میں ماؤنٹ جوئے کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے کرشنا نے سرسید کرکٹرز کے خلاف چار اوورز میں 36 رن دے کر چار وکٹ لئے۔ تاہم ان کی یہ کوشش ان کی ٹیم کی 26 رنز کی شکست کو نہ روک سکی۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے دو ماہ قبل کرشنا کی کرکٹ پچ پر واپسی ہندوستان کے لیے اچھی خبر ہے۔ طویل عرصے سے کرکٹ سے دور رہنے والے کرشنا اور جسپریت بمراہ آئندہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ashes 2023 اوپننگ جوڑی کی بدولت آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ کرشنا پہلے ہی 14 ون ڈے میچوں میں 25 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی فروری 2022 میں آئی جہاں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.