ETV Bharat / sports

Imran Khan In CWC2023 Promotional Campaign پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس - پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو

پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر 3 روز تک جاری شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس ہوگیا اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا نیا پرومو جاری کردیا۔نئے پرومو میں 1992 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو ٹرافی اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس
پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس
author img

By

Published : Aug 17, 2023, 4:39 PM IST

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر سوشل میڈیا صارفین اور متعدد نامور شخصیات کے شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کردی۔

  • The PCB has launched a promotional campaign leading up to the CWC 2023. One of the videos was uploaded on 14th August 2023. Due to its length, the video was abridged and some important clips were missing. This has been rectified in the complete version of the video ⤵️ pic.twitter.com/Rz2OBDyI9i

    — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے14 اگست کو ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار مناظر دکھائے گئے تھے۔لیکن اس پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان غائب تھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔یہی نہیں بلکہ ویڈیو سے عمران خان کو نکالنے پر عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی خاصے برہم نظر آئے اور اس ویڈیو کو بڑا دھچکا قرار دیا تھا۔

وسیم اکرم سمیت متعدد نامور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا تھا کہ ’سیاسی اختلافات سے قطع نظر عمران خان عالمی کرکٹ کے ایک آئیکن ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں پاکستان ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ کے طور پر پروان چڑھایا۔3 روز تک جاری شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس ہوگیا اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا نیا پرومو جاری کردیا۔

نئے پرومو میں 1992 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو ٹرافی اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی بی نے آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی پروموشن کے لیے ایک مہم شروع کی ہے جس کی ایک ویڈیو 14 اگست 2023 کو اپلوڈ کی گئی تھی۔

پی سی بی نے مزید لکھا کہ ’چونکہ ویڈیو کافی لمبی تھی، اس لیے اسے مختصر کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے کچھ اہم کلپس شامل نہیں ہوسکے تھے۔
پی سی بی نے ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ اہم مناظر شامل نہ ہونے کی وجہ سے ویڈیو کا درست اور مکمل ورژن اپلوڈ کرکے اسے صحیح کردیا گیا ہے۔

ویڈیو میں 1992 ورلڈ کپ میں عمران خان کے ٹرافی اٹھانے کے مناظر کے علاوہ دیگر یادگار لمحے بھی شامل کیے گئے جن میں 2016 میں مصباح الحق کا ٹیسٹ میس میں فتح کے بعد ٹرافی اٹھانا، 2021 میں ندا ڈار جب 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں اور پاکستان ویمنز ٹیم کی ایشین گیمز م میں فتوحات کا بھی ذکر کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے نیا پرومو جاری کرنے کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے یہ ایک زبردست پروموشنل ویڈیو ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ کرکٹ میں ہمارے ہیروز کی خدمات کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Waseem Akram Slams PCB وسیم اکرم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے، کہا پی سی بی ویڈیو ڈیلیٹ کر کے معافی مانگے

1992 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے سیاست کا رخ کیا تھا اور ایک طویل سفر کے بعد 2018 میں وہ پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بن گئے تھے۔تاہم، انہیں 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے انہیں مقدمات کا سامنا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.