ETV Bharat / sports

World Test Championship بھارت کو پیچھے چھوڑ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچا

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ وہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ Pakistan sit at top of WTC standings

بھارت کو پیچھے چھوڑ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچا

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 1:50 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھلے ہی سیریز 1-0 سے جیت لی ہو لیکن 8 پوائنٹس کے نقصان سے بھارتی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل میں بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن سے دوسری پوزیشن پر آ گئی ہے اور پاکستان نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز ایک بھی گیند نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے جیتنے کے منصوبے خاک میں مل گئے اور بھارتی ٹیم یہ ٹیسٹ میچ جیت کر پورے 12 پوائنٹس حاصل نہ کر سکی جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم صرف 4 پوائنٹس حاصل کر سکی اور پوائنٹس ٹیبل میں اس کا 100 فیصد جیت کا خواب پورا نہ ہو سکا۔

ڈبلیو ٹی سی درجہ بندی
ڈبلیو ٹی سی درجہ بندی

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک صرف 6 ٹیموں نے ٹیسٹ میچ کھیلنا شروع کیے ہیں۔ نئے راؤنڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سب سے زیادہ 4 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں۔ جبکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز 2-2 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے اس عرصے کے دوران ایک ٹیسٹ میچ جیتا ہے اور ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے اس کے کل پوائنٹس کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ پرسنٹائل اسکور 66.67 ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے اور دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ ایک جیت کے ساتھ، اس کے 12 پوائنٹس ہیں، جبکہ اس کا پرسنٹائل اسکور 100 ہے جس سے وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs West Indies بارش کی وجہ سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا

واضح رہے کہ اس وقت آسٹریلیا اور انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 2 جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے۔ وہیں ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم کے کل 26 پوائنٹس اور 54.17 پرسنٹائل ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ اب تک کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں میں دو ہارے ہیں اور اس کے کل 14 پوائنٹس ہیں جب کہ 29.17 فیصد کے ساتھ وہ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں میں ایک ہار اور ایک ڈرا کے ساتھ مجموعی طور پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ سری لنکن ٹیم نے اب تک کل 1 ٹیسٹ میچ کھیلا ہے اور ایک شکست کی وجہ سے اس کے پوائنٹس کا کھاتہ نہیں کھل سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.