ETV Bharat / sports

World Cup 2023 پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے، شاہد آفریدی - ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی شرکت

عالمی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 بھارت میں ہونے والا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤندر شاہد آفریدی نے کہا کہ 'پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔' Shahid Afridi on Pakistan Cricket team

پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے: شاہد آفریدی

author img

By

Published : May 7, 2023, 11:31 AM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤندر شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بالکل تیار ہے پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نمبر ون ٹیم بن گئی، سب کو بہت بہت مبارک ہو، بابر اعظم اور اس کی ٹیم نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لئے بالکل تیار ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کی سرزمین میں کچھ بہتر کر سکتی ہیں مجھے ان پر پورا یقین ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے، ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا اعلان پہلے ہی کر دینا چاہیے تھا، نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت ہی نہیں ایک کپتان کا مائنڈ بنائیں اور اس کے نیچے سب کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں بابر اعظم کو ابھی ایک دو چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے’ اس کے بعد ہماری پوری ٹیم تیار ہے، ٹیم پاکستان بھارت جائے اپنے آپ کو اتنا مضبوط کریں کہ کسی کو آنکھیں دکھا سکیں۔ وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس سال ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے پہلے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا سے تحریری ضمانت چاہتے ہیں کہ ان کے ملک میں 2025 میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھارت کی شرکت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Shahid Afridi on BCCI کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے بی سی سی آئی کو پی سی بی سے بات کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.