ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2022 پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی جیت درج کی

author img

By

Published : Oct 30, 2022, 4:36 PM IST

پاکستان نے نیدرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پہلی جیت درج کی ہے۔ پاکستان تین میں سے دو میچ میں شکست کھانے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے تقریباً باہر ہو چکا ہے اور اس کی سیمی فائنل کی امیدیں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی شکست پر منحصر ہیں۔T20 World Cup 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

پرتھ: شاداب خان (22/3) کی قیادت میں پاکستان نے اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میچ میں نیدرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔گروپ ٹو کے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 91 رن بنا سکی۔ پاکستان نے 92 رن کا ہدف 13.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔T20 World Cup 2022

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چار رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے حالانکہ محمد رضوان نے فتح میں 49 (39) رن کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے فخر زمان (20) کے ساتھ 37 اور شان مسعود (12) کے ساتھ 30 رن کی شراکت کی۔ افتخار احمد نے چھ رن بنائے جبکہ 14ویں اوور میں شاداب خان نے چوکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔

پاکستان تین میں سے دو میچ میں شکست کھانے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے تقریباً باہر ہو چکا ہے اور اس کی سیمی فائنل کی امیدیں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی شکست پر منحصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Beat Zimbabwe زمبابوے کو شکست دے کر بنگلہ دیش پہنچا دوسرے نمبر پر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.