ETV Bharat / sports

ODI rankings: پاکستانی کرکٹر سدرہ امین نے ون ڈے رینکنگ میں چھلانگ لگائی

پاکستانی کھلاڑی سدرہ امین نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے سبب ٹیم نے سیریز اپنے نام کر لی۔ وہیں سدرہ ے ون ڈے رینکنگ میں بھی چھلانگ لگائی ہے۔ODI rankings

پاکستان کی کرکیٹر سدرہ امین نے ون ڈے رینکنگ میں چھلانگ لگائی

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 8:55 PM IST

پاکستان خواتین ٹیم کی تجربہ کار کھلاڑی سدرہ امین نے منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین یک روزہ بیٹنگ رینکنگ میں زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ سدرہ نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کرتے ہوئے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران 72.66 کی اوسط سے 218 رنز بنائے۔ ODI rankings، سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی بدولت سدرہ بلے بازوں کی درجہ بندی میں 19 درجے چھلانگ لگا کر 35 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ سدرہ کے لیے یہ ایک شاندار سال رہا، جو مارچ میں نیوزی لینڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف 104 رنز بنا کر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔ سری لنکا کی کپتان چماری اٹاپٹو نے دوسرے ون ڈے میں 101 رنز بنائے تھے۔ وہ دوبارہ رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mohammad Raheel On Hockey 5s Format: ہاکی 5 ایس فارمیٹ پسند آیا، محمد راحیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.