مکہ المکرمہ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز محمد رضوان کی ویڈیوز اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔ محمد رضوان بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی رجحان کی وجہ سے بھی خبروں میں نمایاں رہتے ہیں ان دنوں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان، بابر اعظم، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور اوپنر فخر زمان حج کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔
-
MashaALLAH - Mohammad Rizwan cleaning the floor of Khana Kaba #hajj #hajj2023 #rizwan #khanakaba #khanakaba🕋🤲🌷 pic.twitter.com/ihA0m7wSdN
— Sultan Khan (@MainHoonSultan7) June 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">MashaALLAH - Mohammad Rizwan cleaning the floor of Khana Kaba #hajj #hajj2023 #rizwan #khanakaba #khanakaba🕋🤲🌷 pic.twitter.com/ihA0m7wSdN
— Sultan Khan (@MainHoonSultan7) June 23, 2023MashaALLAH - Mohammad Rizwan cleaning the floor of Khana Kaba #hajj #hajj2023 #rizwan #khanakaba #khanakaba🕋🤲🌷 pic.twitter.com/ihA0m7wSdN
— Sultan Khan (@MainHoonSultan7) June 23, 2023
اسی حوالے سے مکہ المکرمہ میں حرم کے اندر صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان صفائی کے عملے کے ساتھ مل کر وائپر کے ذریعے فرش پر پڑا پانی صاف کررہے ہیں۔ اس موقع پر وہاں گزرنے والے عازمین بھی انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔
محمد رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹوور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں:
- Mohammad Rizwan پاکستانی کرکٹر بابراور رضوان کا کورس مکمل
- Mohammad Rizwan Creates History محمد رضوان کی طوفانی سنچری، کرکٹ شائقین حیران
- Babar-Rizwan Create New World Record بابر اعظم اور محمد رضوان کا تاریخی کارنامہ
یو این آئی