ETV Bharat / sports

Pakistan Cricket Board پی سی بی نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا - چیئرمین نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے جو وعدہ کیا اسے پورا کردیا۔

پی سی بی نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 8:35 PM IST

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ پندرہ سال بعد پاکستان میں ہورہا ہے، گزشتہ سال میں ہم پی ایس ایل پاکستان لے کر آئے اور دنیا کی تمام ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کی مدد سے مزید ایونٹ بھی پاکستان میں کروائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ایشیا کپ اور پھر چیمپئنز ٹرافی میں بہترین میزبانی کے لیے پرعزم ہیں، بڑی ٹیمیں اور بڑےکھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی اور انتظامات کے معترف ہیں، آنے والے 20 ماہ برصغیر کے کرکٹ شائقین کے لیے بہت اہم ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا۔ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور کرلی، ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں بقیہ 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے، سری لنکا فائنل سمیت بھارت کے تمام میچز کی میزبانی کرے گا۔یشین کرکٹ کونسل پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، ایونٹ کے چار میچز پاکستان جبکہ باقی 9 سری لنکا میں منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تقریباً ایک برس سے ایشیا کپ کے حوالے سے صورتحال غیریقینی کا شکار رہی، ہندوستانی کرکٹ بورڈ ٹیم کو 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل تجویز پیش کی تھی اور اسے قبول نہ کرنے کی صورت تنبیہ کی تھی کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہیں بھیجےگا، جو اکتوبر میں منعقد ہوگا۔
آج ایشین کرکٹ کونسل نے جاری بیان میں بتایا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر 2023 تک منعقد ہوگا اور اس میں ہندوستان ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ایلیٹ ٹیمیں کُل 13 ون ڈے میچوں میں حصہ لیں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.