ETV Bharat / sports

WI vs PAK ODI Series: دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست

پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ Pakistan Beat West Indies

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 8:03 AM IST

دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کی اور سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ Pakistan Beat West Indies by 120 runs in 2nd ODI

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے، بابر اعظم نے 77 اور امام الحق 72 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ خوشدل شاہ اور شاداب خان نے 22، 22 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 3 وکٹ جبکہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شامار بروکس نے 42 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھ اور کائیل میئرز نے 4 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان نکولس پورن 25 اور رومین پاؤل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شاندار جیت

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم نے 3 وکٹیں اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.