ETV Bharat / sports

بابر اعظم کی سنچری سے پاکستان کی یکطرفہ جیت - بابر اعظم اور محمد رضوان

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین 4 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان
بابر اعظم اور محمد رضوان
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:35 PM IST

پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 203 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا لیکن بابر اعظم اور محمد رضوان کے مابین پہلے وکٹ کی ریکارڈ پارٹنرشپ نے افریقہ کے اسکور کو بونا ثابت کر دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے جانیمن ملان اور ایڈن مارکرم کی نصف سبچری اور رسی وان ڈر ڈسین کی 20 گیندوں میں 34 رنوں کی بدولت 203 رنز بنائے تھے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 197 بنا کر ٹیم کو جیت کی دہلیز پر پہنچادیا۔

ان دونوں بلے بازوں نے 17.4 اوورز میں 197 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران انہوں نے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

بابر اعظم نے 59 گیندوں میں 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 122 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیل جبکہ محمد رضوان نے 47 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان کریز پر آئے اور دو گیندوں میں دو چوکے لگا کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے جانیمن ملان نے 40 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 رنز اور مارکرم نے 31 گیندوں میں 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 63 رنوں کی جارحانہ اننگ کی بدولت 203 رنز کو مضبوط اسکور بنایا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.