لاہور: سات میچوں پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔ 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ بلے بازوں نے 7 وکٹوں پر 139 رنز بناسکے، کپتان معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ Pakistan Beat England by Six Runs
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں رہا، کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور سام کُرن اور ڈیوڈ ولی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم کا بھی آغاز بالکل اچھا نہ رہا،31 کے اسکور پر 3 بلے باز پویلین لوٹے۔ انگلش ٹیم کو چوتھا نقصان ہیری بروک کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 4 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، تاہم ڈیوڈ ملان اور معین علی نے انگلینڈ کو جیت کی امید دلوائی لیکن پھر ملان 36 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود انگلینڈ کپتان معین علی کریز پر موجود رہے اور نصف سنچری مکمل کی۔ انگلینڈ کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے، پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے رنز کا کامیاب دفاع کیا اور پاکستان کو 6 رنز سے کامیابی دلوائی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، وسیم جونیئر، شاداب، نواز ، افتخار اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: