ETV Bharat / sports

PAK vs AFG 3rd T20 تیسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دی، سیریز افغانستان کے نام - پاکستان بمقابلہ افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے جیت درج کی۔ حالانکہ سیریز افغانستان کے نام رہا۔ شاداب خان کو پلیئر آف دی میچ جبکہ محمد نبی کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Pakistan Beat Afghanistan

تیسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دی، سیریز افغانستان کے نام

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 11:37 AM IST

شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔ حالانکہ سیریز افغانستان نے دو ایک سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان کے خلاف پہلی بار کوئی سیریز جیتنے میں افغانستان کامیاب ہوا ہے۔ تیسرے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کے سامنے 183 رنز کا ہدف رکھا تھا جس کے تعاقب میں افغان ٹیم کی بیٹنگ فلاپ ہوگئی اور ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان نے تیسرے میچ میں زبردست واپسی کی۔ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ اس میچ میں نوجوان اوپنر بلے باز سیم ایوب نے 40 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے 25 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان شاداب خان نے 28، عبداللہ شفیق نے 23، عماد وسیم نے 13 اور طیب طاہر نے 10 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے دو وکٹ، فضل حق فاروقی، محمد نبی، راشد خان فرید اور کرین جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Created History پاکستان کے خلاف پہلی سیریز جیتنے پر افغانستان میں جشن کا ماحول

افغانستان کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 116 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے لوئر آرڈر بلے باز عظمت اللہ عمرزئی نے سب سے زیادہ 21 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں سے کوئی بھی 20 رنز تک نہ پہنچ سکا اور تین بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ افغان ٹیم کی جانب سے گرباز نے 18، عثمان غنی 15، محمد نبئی 17 اور کپتان راشد خان نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے احسان اللہ اور شاداب خان نے تین تین وکٹیں ھاصل کیں۔ شاداب خان کو پلیئر آف دی میچ جبکہ محمد نبی کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.