لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق اسکواڈ میں پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ سے تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث روف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغاز، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔ Pakistan announces 18-player squad for England Test Series
-
🚨 Our 18-player squad for the three-Test series against England 🚨#PAKvENG pic.twitter.com/NOXoTMPYDx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">🚨 Our 18-player squad for the three-Test series against England 🚨#PAKvENG pic.twitter.com/NOXoTMPYDx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2022🚨 Our 18-player squad for the three-Test series against England 🚨#PAKvENG pic.twitter.com/NOXoTMPYDx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2022
چیف سلیکٹر محمد وسیم کاکہنا تھا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر کو ملتان میں ہوگا، جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: