ETV Bharat / sports

Pakistan vs England Test Series انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سمیت ٹیم کے تقریباً چودہ ارکان وائرس سے متاثر - England squad affected virus ahead of first Test

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرس سے متاثرہ 14 افراد میں سے نصف کھلاڑی ہیں، جب کہ کوچنگ اسٹاف کے کچھ ارکان بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر نے انہیں ہوٹل میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ Pakistan vs England Test Series

Pak vs Eng: 14 members of England squad affected by virus
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سمیت ٹیم کے تقریباً 14ارکان وائرس سے متاثر
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 2:53 PM IST

راولپنڈی: تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت تقریباً 14 ارکان وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ بی بی سی نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ بی بی سی نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ 14 افراد میں سے نصف کھلاڑی ہیں، جب کہ کوچنگ اسٹاف کے کچھ ارکان بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر نے انہیں ہوٹل میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انگلینڈ کے 16 رکنی اسکواڈ میں سے صرف پانچ نے بدھ کے روز یہاں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ لنکا شائر کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن اس میچ سے انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہیں، جب کہ سلامی بلے باز بین ڈکیٹ چھ برس بعد کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔ Pakistan vs England Test Series

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کی مشق میں صرف جو روٹ، زیک کرولی، ہیری بروک، اولی پوپ اور کیٹن جیننگز نے حصہ لیا۔ اس دوران ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم بھی موجود تھے۔ منگل کی پریکٹس میں زخمی مارک ووڈ کے علاوہ تمام کھلاڑی موجود تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ وائرس کووڈ 19 نہیں ہے اور 24 گھنٹوں میں کھلاڑیوں کے صحت یاب ہونے کی امید ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے اسٹوکس کے بعد باضابطہ طور پر کسی کھلاڑی کو نائب کپتان مقرر نہیں کیا ہے، حالانکہ پوپ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ میں اسٹوکس کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ نے ستمبر اکتوبر میں یہاں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی تھی ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کئی کھلاڑی بیمار ہونے کے بعد انگلش ٹیم اپنے باورچی کے ساتھ پاکستان آئی تھی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.