ETV Bharat / sports

Oman And Nepal نیپال اور عمان ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے کوالیفائی - بیٹنگ کرتے ہوئے بحرین

آئی سی سی مینز ٹی -20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر کے سیمی فائنل میچوں میں عمان نے بحرین کو 10 وکٹوں سے اور نیپال نے یو اے ای کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں نے ٹی 20 عالمی کپ 2024 کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نیپال اور عمان ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے کوالیفائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 4:44 PM IST

کیرتی پور: آج یہاں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں اومان نے کشیپ پرجاپتی کے 44 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 57 رنز اور پرتیک اٹھاولے کے 42 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 52 رنز کی بدولت بحرین کے خلاف 14.2 اوور میں 109 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بحرین نے میچ میں سات باؤلرز کو میدان میں اتارا لیکن وہ اومان کی اوپننگ جوڑی کو کم سے کم متاثر نہیں کر سکے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بحرین کی جانب سے عمران علی نے 30، احمر بن نثار نے 26 اور سرفراز نے 23 رنز بنائے۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکا۔ بحرین نے 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

عمان کی جانب سے عاقبی الیاس نے چار، شکیل احمد نے دو، بلال خان، فیاض بھٹ، ذیشان مقصود نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیپال نے آصف شیخ کی ناٹ آؤٹ 64 رنز اور روہت پڈیل کی 34 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت یو اے ای کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ گلشن جھا نے 22 اور کوسل بھٹال نے 11 رنز کا حصہ ڈالا۔

اس سے قبل یو اے ای نے وی اروند کی 64 رنز کی نصف سنچری اننگز، کپتان محمد وسیم کے 26، عالیشان صرافو کے 16 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے کشال مالا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سندیپ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ روہت اور سومپال نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے اوپنر وی اریوند کے 51 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 64 رنز اور روہت کے 20 گیندوں میں 30 رنز کی بدولت 17.1 میں دو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں: روہت شرما

متحدہ عرب امارات کی جانب سے باسل احمد اور نیلانس کیشوانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فائنل میچ نیپال اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.