ETV Bharat / sports

سچن تنڈولکر کے بعد دھونی کا جرسی نمبر سات ریٹائر

Dhoni jersey Retire بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سچن تنڈولکر کے بعد دھونی کا جرسی نمبر ریٹائر کر دیا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اب دھونی کی جرسی نمبر 7 کسی اور بھارتی کرکٹر کی پشت پر نظر نہیں آئے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 15, 2023, 9:09 PM IST

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایم ایس دھونی کے 7 نمبر کی جرسی کو ریٹائر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور بھارتی کرکٹ میں ان کے تعاون کی تعریف کی ہے۔ جمعہ کو بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کے اعزاز میں دھونی کی مشہور 7 نمبر جرسی کو ریٹائر کر دیا۔

اب دھونی کی جرسی نمبر 7 کسی اور بھارتی کرکٹر کی پشت پر نظر نہیں آئے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سچن تنڈولکر کے بعد دھونی کا جرسی نمبر ریٹائر کر دیا ہے۔ تنڈولکر کی ریٹائرمنٹ کے کچھ عرصے بعد بی سی سی آئی نے ان کی جرسی نمبر 10 کو ریٹائر کر دیا تھا۔

  • #WATCH | Delhi: On cricketer MS Dhoni's jersey being retired by the Board of Control for Cricket in India (BCCI), Rajeev Shukla (Vice-President BCCI) says, “This decision by the BCCI is keeping in mind the contribution of MS Dhoni in national as well as international cricket and… pic.twitter.com/ES84trfdlh

    — ANI (@ANI) December 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2011 کا ورلڈ کپ اور 2013 کا چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتا تھا۔ دھونی واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے تین آئی سی سی ٹرافی جیتی ہیں۔ بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ کرکٹ میں ان کے تعاون کو یادگار بنانے کے لیے کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹرز کو مطلع کیا ہے کہ وہ 7 نمبر کی جرسی نمبر نہیں لے سکتے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کھلاڑی 1 سے 100 کے درمیان کوئی بھی جرسی نمبر منتخب کر سکتے ہیں لیکن یہ آپشنز بھارتی کرکٹرز کے لیے محدود ہوگئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ موجودہ کرکٹرز میں 60 جرسی نمبر دیے گئے ہیں۔ تو ایسی صورت حال میں اگر کوئی کھلاڑی ایک سال بھی کرکٹ سے دور رہتا ہے تو ہم اس کا جرسی نمبر کسی کو نہیں دیتے۔

ایسی صورتحال میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کو 30 کے قریب اپنی جرسی نمبر منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ سابق کرکٹر دھونی نے 15 سال پر محیط اپنے کیریئر کے دوران طویل عرصے تک کرکٹ کی دنیا میں اپنی شناخت بنائی اور انہیں کیپٹن کول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایم ایس دھونی نے 15 اگست 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ تاہم، وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز (CSK) کی قیادت کرتے رہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.